Thursday , May 2 2024
enhindiurdu

..چیالنجر انٹرنیشنل اسکول معین آباد کے طلبہ اورطالبات نے

چیالنجر انٹرنیشنل اسکول معین آباد کے طلبہ اورطالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے چاندپر قدم رکھنے کے بعد اب ستاروں کی تسخیر ان کا نصب العین ہے۔ 10/فبروری کو چیالنجرانٹرنیشنل اسکول کے بارھویں سالانہ جلسہ میں اسکول کے معصوم طلبہ اورطالبات نے ہندوستان کے چاند پر قدم کے عنوان سے ایک مسحورکن نغمہ اوراسکرین پر گرافکس کے ذریعہ ہندوستان کی خلائی سائنس میں مثالی کامیابی کو پیش کیا۔”اسرو“ کی تاریخ اورچندرائن۔3 کی چاندپر لینڈنگ تک کے مراحل کو اس خوبی سے پیش کیا کہ سامعین اورناظرین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سالانہ جلسہ میں جناب منظورغوری چیرمین سہاہیتہ ٹرٹسٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جناب عامراللہ خان ماہراقتصادیات‘ جناب سیدانیس الدین سی ای او ساہتہ ٹرسٹ‘ جناب محمدولی محمد‘ جناب شاہد غوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرنسپال محترمہ شگفتہ پروین نے نگرانی کی۔ جناب سیدانیس الدین نے بتایاکہ چیالنجر انٹرنیشنل اسکول این جی او سہاہتہ ٹرٹسٹ کے تحت قائم ہے۔ اب کے جی سے ڈگری‘ بی کام کمپیوٹرس‘ بی اے اوربی بی اے تک تعلیم کا انتظام ہے‘ مستقبل میں پوسٹ گریجویٹ کورسس کا آغاز ہوگا۔

About Gawah News Desk

Check Also

’کارپوریٹ میڈیا ایک جائزہ‘ کی ہر بات ایک کہانی کی طرح دل و دماغ میں اترجاتی ہے

مصنف: اشرف بستوی تبصرہ: از ڈاکٹر مجیب اشرفاشرف بستوی: 9891568632جناب اشرف بستوی صاحب کی معرکۃ …

اردو یونیورسٹی میں جزوقتی پی ایچ ڈی میں داخلے

مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی، میں جزوقتی (پارٹ ٹائم) اسپانسرڈ و سیلف فینانسنگ اسکیم کے …

Leave a Reply