GAWAHTHE WITNESS
Sunday, October 18, 2026
GAWAH
The Witness · Hyderabad
غیر زمرہ بند

لنگا۔ہمت اور جدوجہد کی مثال

By Gawah News Desk · ·Updated Apr 26, 2024 · 3:41 pm ·1 min read

ابھی تک آپ نے کشمیر کے امیر حسین کو دیکھا جو دونوں ہاتھوں سے معذور یہ ہمت والا نوجوان جس طرح کرکٹ کھیلتا ہے اور اس کے چاہنے والوں اور متاثر ہونے والوں میں سچن تنڈولکر بھی شامل ہیں۔ اب آپ کو تلنگانہ کے ایسے ہی ایک نوجوان ملاتے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے معذور ہیں‘ مگر یہ اولمپکس میں میڈلس جیتنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ نوجوان Linga ہے۔ لنگا کا تعلق ضلع محبوب نگر کے مکھتل سے ہے۔ بچپن میں الکٹرک شاک حادثہ کی وجہ سے لنگا کے دونوں ہاتھ کہنیوں کے اوپر سے کاٹ دیئے گئے تھے جو کسی بھی شخص خاص کر لنگا جیسے کم عمر نوجوان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے لیکن لنگا نے ہمت نہیں ہاری اور کھیل کے میدان کو اپنایا۔ لنگا نے اسٹیٹ لیول کے 100میٹر کے دوڑ میں دو گولڈ میڈل حاصل کئے۔ اور اب نیشنل ٹیم کے لئے سلیکٹ ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ سرور نگر اسٹیڈیم میں یہ نوجوان جو اپنے کوچ سائی ریڈی کی نگرانی میں گھنٹوں دوڑنے کی مشق کرتا ہے۔ وہ یہاں ہاسٹل میں مقیم ہے اور اسے صرف فری کوچنگ کی سہولت حاصل ہے۔ البتہ ایک اٹھیلیٹ کے لئے جس قسم کی ڈائٹ کی ضرورت ہے‘ لنگا کو وہ میسر نہیں ہے۔ خود کوچ کا بھی یہی خیال ہے کہ اگر لنگا کو مناسب ڈائٹ اور بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکتا ہے۔ لنگا ایک غریب گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد کسان ہیں۔ لنگا ہمت اور جدوجہد کی مثال ہے۔ سرمایہ دار طبقہ اور کارپوریٹ سیکٹر کو اس کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔

More from غیر زمرہ بند