Thursday , May 2 2024
enhindiurdu

اردو یونیورسٹی میں جزوقتی پی ایچ ڈی میں داخلے

مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی، میں جزوقتی (پارٹ ٹائم) اسپانسرڈ و سیلف فینانسنگ اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنسی علوم، اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے ترسیل عامہ وصحافت، اسکول برائے آرٹس اینڈ سوشیل سائنسز(شعبہ سیاسیات، تاریخ اور سوشیل ورک) اور ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعات دکن میں سرمائی سیشن جنوری 2024 کے تحت حیدرآباد مین کیمپس میں داخلے دیئے جائیں گے۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 18/ فروری ہے۔ خواہشمند امیدوار درخواستیں صرف آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو رجسٹریشن فیس کے طور پر 1500 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ جز وقتی پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے انٹرنس امتحان کی بنیادوں پر دیئے جائیں گے جوکہ 8/مارچ کو منعقد ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 15/ مارچ کو کیا جائے گا۔
داخلہ امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 27 اور 28 / مارچ کو مقرر ہے۔ قطعی داخلہ اور آن لائن فیس کی ادائیگی کے لیے 3اور 4/اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ای پراسپکٹس اور موضوعات و میدانِ تحقیق کی تفصیلات لنک https://manuucoe.in/PTAdmission/index.php/سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اوقات کار (9تا 5:30 بجے دن) میں عمومی سوالات کیلئے 6207728673، اسکول برائے ٹیکنالوجی، سائنسس، کامرس و بزنس مینجمنٹ کیلئے 9866802414، اسکول برائے فنون و سماجی علوم اور ترسیل عامہ و صحافت کیلئے8527164610، اسکول برائے تعلیم و تربیت کیلئے 6302738370 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

’کارپوریٹ میڈیا ایک جائزہ‘ کی ہر بات ایک کہانی کی طرح دل و دماغ میں اترجاتی ہے

مصنف: اشرف بستوی تبصرہ: از ڈاکٹر مجیب اشرفاشرف بستوی: 9891568632جناب اشرف بستوی صاحب کی معرکۃ …

..چیالنجر انٹرنیشنل اسکول معین آباد کے طلبہ اورطالبات نے

چیالنجر انٹرنیشنل اسکول معین آباد کے طلبہ اورطالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ …

Leave a Reply