Tuesday , October 6 2026
enhindiurdu

مانو ، فاصلاتی کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

ایم اے، یوجی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس دستیاب

حیدرآباد، 24 اگست (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 26 ستمبر 2023 تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ فیس کی ادائیگی 30 ستمبر تک کی جاسکتی ہے۔
پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب فاصلاتی طرز پر داخلے کے کورسز میں ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے ، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم اور اسکول کی قیادت و انتظام)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde کے داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں۔مندرجہ بالا پروگرامس میں داخلے کے لیے درخواست فارم اور ای – پراسپکٹس 2023-24 کے مطابق دی گئی رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرنا ہوگا اور اسناد کی تصدیق کے بعد پروگرام فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208&2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

Chand Tara movie cast sits across the stairs at Taramati Baradari

‘Chand Tara’, based on Qutub Shahi-era love story, premieres in Toronto

Khaled Shahbaaz Mohammad Ali Baig’s Chand Tara, a film based on the story of legendary …

Closing the Gender Funding Gap is Crucial to India’s Economic Growth: FTCCI

Women entrepreneurs continue to face severe barriers to finance despite constituting nearly half of India’s …

Leave a Reply