Tuesday , October 6 2026
enhindiurdu

حکومت تلنگانہ ملازمین کےلئے پی آر سی کا فوالفور اعلان کرے ، ساتھ ہی ڈے اے کی ادائیگی کے احکام بھی

حکومت تلنگانہ ہمیشہ ملازمین وپنشنرس کی فلاح وبہبود ومالی فوائد کی خاطر وقتاً فوقتاً اعلانات کرتی ہے ،دور حاضر میں گرانی عروج پر ہے اس طرح موجودہ تنخواہیں بھی ناکافی ثابت ہورہی ہےں۔ ایک کامیاب حکومت اسی کو کہی جاسکتی ہے جو ملازمین وپنشنرس کی وسیع تعداد کو فائدہ پہنچائے حکومت کااستحکام کےلئے ملازمین اور پنشنرس کی بڑی تعداد کو خوش کرنا ضروری ہے تا کہ صاف ظاہر ہے وہ حکومت کے اس اقدام کی ستائش میں اہم رول ادا کرے گی اور کامیابی بخشے گی ایک طویل مدت سے گرانی الاﺅنس کی ادائیگی پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ا کے علاوہ ملازمین کا ایک اہم موضوع جو پی آر سی ہے اس کی تاریخ قریب آرہی ہے جس کو سنجیدگی سے فوراً حل کرنا حکومت کا فرض ہے ۔ اس پس منظر میں ملازمین اور پنشنرس کی انجمنوں کو چاہئے کہ وہ فوراً اس سنگین مسئلہ کوحل کرنے اور کامیابی حاصل کرنے میں جدوجہد کرے ۔ یونین عہدیداروں کی خاموشی قابل تنقید ہے جو اب تک ڈی اے کی ادائیگی اور پی آر سی کے اعلان پر خاطر خواہ دلچسپی نہیں لی گئی اورارباب مجازیونین نرمی سے کام نہ لیں بلکہ اس مسئلہ کو کامیاب بنانے کےلئے رابطہ پیدا کریں جو ملازمین کا بنیادی حق بھی ہے ۔امید ی جاتی ہے کہ اس مراسلے کی اشاعت کے پیش نظر حکومت تلنگانہ ملازمین کےلئے پی آر سی کا اعلان اور ڈی اے کی ادائیگی کےلئے احکامات جاری کرے ۔ حکومت فراست وحکمت کے پیش نظر اس مطالبہ کی عمل آوری کےلئے ترجیح دے ، ساتھ ہی ملازمین کی تنظیموں کے عہدیدار حکومت سے مسلسل رابطہ میں رہیں تب کہیں وہ عہد کے ساتھ صحیح الفاظ کے مستحق قرار پاسکتے ہےں یقین کامل ہے کہ ملازمین کی یہ اپیل حکومت اور یونین کے عہدیداروں کےلئے قابل قبول ہوگی جو ایک حق وانصاف کی آواز بھی ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

Chand Tara movie cast sits across the stairs at Taramati Baradari

‘Chand Tara’, based on Qutub Shahi-era love story, premieres in Toronto

Khaled Shahbaaz Mohammad Ali Baig’s Chand Tara, a film based on the story of legendary …

Closing the Gender Funding Gap is Crucial to India’s Economic Growth: FTCCI

Women entrepreneurs continue to face severe barriers to finance despite constituting nearly half of India’s …

Leave a Reply