Monday , April 29 2024
enhindiurdu

….:یو پی پنچایت الیکشن :….

60 مسلمان بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیاب
شیخ سلیم
اسی قرآں میں ہے اب ترک جہاں کی تعلیم جس نے مومن کو بنایا مہ و پرویں کا امیر
‘تن بہ تقدیر’ ہے آج ان کے عمل کا انداز تھ نہاں جن کے ارادوں میں خدا کی تقدیر
تھا جو ‘ناخوب، بتدریج وہی ‘ خوب’ ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
یو پی میں گرام پنچایت اور نگر پنچایت کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے اس مرتبہ 300 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جس میں سے 60 نے کامیابی حاصل کی ہے یہ امیدوار زیادہ تر مسلم اکثریتی علاقوں سے کھڑے ہوئے تھے یوپی میں اس انتخابات کے مجلس اتحاد المسلمین کے بھی کئی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔اسمبلی میں مسلمانوں نے تقریباً ً طرفہ طور پر سماج وادی پارٹی کو ووٹ دیا تھا مگر سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک سمجھ لیا اور نظر انداز کرنا شروع کردیا تھا، بہوجن سماج پارٹی بھی اب تقریباً ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ہماری سیاسی لا علمی کا اس سے بڑا ثبوت ہم فکری اور سیاسی ارتداد کی طرف چلے جاتے ہیں، بڑی آسانی سے وہ فرقہ پرست ہندو قوم پرست جماعتوں کے ساتھ چلے ہیںاب تو بی جے پی میں مسلمان ،شیو سینا میں مسلمان اور یہاں تک کہ آر ایس ایس کی بنائی ہوئی تنظیموں میں بھی نظر آتے ہیں، ا±تر پردیش میں مسلمانوں کی بے بسی اور زبوں حالی انتہا پر ہے۔ مدارس اسلامیہ سے مساجد سے جیسی رہنمائی کی جانی چاہئے تھی وہ نہیں ہے اسلام کی سیاسی تعلیمات کیا ہیں قرآن کی سیاسی تعلیمات کیا ہیں ان موضوعات پر ہم نے کبھی اجتماع یا کوئی کانفرنس اب تک نہیں دیکھی کوئی واضح ہدایات نہیں سنی ،الیکشن کے وقت سب ملکر ایک بات طے کرتے ہیں وقت طور پر ہمیں بی جے پی کو ہرانا ہے پھر جو علم ہمیں مضبوط نظر آتا ہے ہم اپنا سارا وزن وہیں جھونک دیتے ہیں عارضی طور پر اس فاشی ازم سے کچھ دیر کےلئے راحت مل جاتی ہے جس کو ووٹ دیا وہ ریزرویشن کا اور بہت سی چیزوں کا وعدہ کرتا ہے بعد میں طوطے کی طرح آنکھ پھیر لیتا ہے۔ 60سالوں سے وعدے سنتے آئے ہیں جو کبھی وفا نہیں ہوتے۔ حدیث نبوی ہے مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔ مگر ہم ہیں اپنی سیاسی طاقت بنانا نہیں چاہتے اپنے لیڈرس کی دس غلطیاں نکالتے ہیں شیو سینا اور بی جے پی کی لیڈرشپ قبول ہے چاہے کتنے جوتے روز مارے کتنی گالی روز دے۔

About Gawah News Desk

Check Also

Congress To Interact with Muslims and Christians Leaders On Socio-Economic Problems

Party to Release Minority Declaration after Dussehra Hyderabad, October 14: The Congress party will release …

دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز …

Leave a Reply