ممتاز صحافی فہیم الدین کوتلنگانہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ

شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر فہیم الدین (اسوسی ایٹ ایڈیٹر رہنمائے دکن) کوپروفیسر اطہر سلطانہ سابق صدر شعبہ اردوکی نگرانی میں تحریر کردہ مقالہ بعنوان ”تلنگانہ میں اردو صحافت اورمستقبل کے امکانات“پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے مستحق قرار دیا۔ شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے سمینار ہال میں اوپن وائیوا
منعقدہوا۔بیرونی ممتحن پروفیسر محمد حشمت علی گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے فہیم الدین کا تحریر کردہ مقالہ ”تلنگانہ میں اردو صحافت اورمستقبل کے امکانات“ کے موضوع پرپوچھے گئے سوالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فہیم الدین کو پی ایچ ڈی ڈگری کے مستحق قرار دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرپی کنکیا، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر گل رعنا اسوسی ایٹ پروفیسر،مقالہ کے نگران کار پروفیسر اطہر سلطانہ، وائیوا وائس کنوینرڈاکٹر محمد عبدالقوی چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اردو کے علاوہ ڈاکٹر موسیٰ قریشی اسوسی ایٹ پروفیسرنے بھی مقالہ سے متعلق فہیم الدین سے سوالات کئے۔اور ان کو ان کے تحریر کردہ مقالہ پر مبارکباد پیش کی۔رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر شیشگیری نے فہیم الدین کو اپنے چیمبر میں مدعو کرکے مقالہ سے آگاہی حاصل کی جس تلگو میں جواب دینے پر مقالہ نگار کی تعریف کی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد جمیل احمد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ہندی،ڈاکٹر عتیق سلطان، ڈاکٹراے۔ ناگراج،ڈاکٹر پننیا،کے علاوہ دیگر نے مبارکباد پیش کی۔

About Gawah News Desk

Check Also

نئی نسل کے لئے عظیم کرکٹر کا تعارفکوہلی اور دھونی سے بڑے ’کھلاڑی‘ اظہر

وہ نوجوان جو اٹھارہ بیس سال کی عمر کے ہیں‘ جو پہلی بار اپنے اوٹ …

جوبلی ہلز سے اظہرالدین کی کامیابی حیدرآبادی عوام کی کامیابی ہوگی

جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے محمد اظہرالدین کانگریس کے امیدوار ہیں‘ جن کی کامیابی کو …

Leave a Reply