INDO-US HOSPITAL TOLICHOWKIIMRC اور سہائتہ ٹرسٹ کی مسیحائی

انڈین مسلم ریلیف اینڈ چیریٹیز امریکہ اور سہائتہ ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام انڈو۔یوایس ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا اتوار 15/اکتوبر کو ٹولی چوکی (سات گنبد روڈ) پر افتتاح عمل میں آیا۔ یہ اپنی نوعیت کا اس علاقہ میں پہلا ہاسپٹل ہے جہاں اڈوانسڈ ریٹینا سنٹر Advanced Retina Centre ہے جہاں آنکھوں سے متعلق امراض کی اعلیٰ ٹکنالوجی کے ذریعہ علاج ہوگا۔ اڈوانسڈ لیزر ٹریٹمنٹ اور پیچیدہ ترین آپریشن کئے جاسکیں گے۔ جناب منظور غوری چیرمین IMRC نے افتتاح انجام دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ معیاری، کفایتی علاج جو ہر ایک کے بس میں ہو ان کا نصب العین ہے۔ انہوں نے اس ہاسپٹل کی تعمیر میں دامے، درمے، سخنے تعاون کرنے والے ہر ایک سے اظہار تشکر کیا۔ جناب سید انیس الدین سی ای او سہائتہ ٹرسٹ نے بتایا کہ ملک کے نامور ماہرین امراض کی خدمات سے انڈو۔یوایس ہاسپٹل نے حاصل کی ہیں‘ ان میں KIMS ہاسپٹل کے ہیڈ ڈاکٹر سبھاش کول کے علاوہ مشہور نیورو سرجن ڈاکٹر وی وی ایس کے پرساد قابل ذکر ہیں۔ چھ منزلہ شاندار عمارت جس کی چھ منزلیں مختلف عطیہ دہندگان کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس چھ منزلہ عمارت میں چار آپریشن تھیٹرس ہیں جہاس انتہائی اڈوانسڈ ٹکنالوجی کے حامل میڈیکل اکوپمنٹس کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کارڈیالوجی، آنکالوجی،نیفرالوجی، پیڈیاٹرکس، یورولوجی، سائیکیاٹری، گائناکالوجی اور آرتھو اور جوائنٹ ری۔پلیسمنٹ سرجریز اس ہاسپٹل کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر معز میڈیکل ڈائرکٹر انڈو۔یوایس ہاسپٹل کے بموجب 24/7 اس ہاسپٹل میں آکسیجن پلانٹ، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ موجود ہے۔ کاروان کے ایم ایل اے جناب کوثر محی الدین نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کی اور اس علاقہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ٹولی چوکی کے دس کلومیٹر کے احاطہ میں اتنی سہولتوں کے حامل ہاسپٹل کی کمی عرصہ دراز سے محسوس کی جارہی تھی۔
اس تقریب میں جناب عامراللہ خاں ماہر معاشیات، ڈاکٹر محمدمشتاق علی، جناب محمد عابد، جناب مسعود عبدالقادرنے بھی شرکت کی

About Gawah News Desk

Check Also

Government Nizama General Hospita Introduces Free Hijama Clinic in collaboration with Helping Hand Foundation

نظامیہ صدر شفاخانہ میں حجامہ کلینک کا افتتاح

حیدرآباد۔ 19/اگست۔ نظامیہ جنرل ہاسپٹل وطبیہ کالج میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حجامہ …

Leave a Reply