Friday , January 3 2025
enhindiurdu

علیٰ تعلیم کے شعبہ میں امریکہ۔ ہندوستان تعلقات کا جشن

ہندوستان میں امریکی مشن 2023 کے موسم گرما کے دوران اسٹوڈنٹ ویزا درخواستوں کی ریکارڈ تعداد کے لیے تیار
ہندوستان میں امریکی مشن نے 7/جون کو ملک بھر میں اپنے ساتویں سالانہ اسٹوڈنٹ ویزا ڈے کا انعقاد کیا جس میں نئی دہلی، چنئی، حیدرآباد، کولکتہ اور ممبئی کے قونصلر افسران نے تقریباً 3,500 ہندوستانی اسٹوڈنٹ ویزا درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا۔
سفیر ایرک گارسیٹی اور ہندوستان بھر میں قونصل جنرل نے ویزا وصول کنندگان کو مبارکباد دی کیونکہ وہ ہندوستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی صفوں میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں جنہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کیا ہے – جو بین الاقوامی طلباء کے لئے دنیا کی معروف منزل ہے۔
سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا، “میں سب سے پہلے ایک نوجوان طالب علم کے طور پر ہندوستان آیا تھا، اور میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ یہ تجربات کتنے انقلاب پذیر ہو سکتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “طلبہ کا تبادلہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات کے مرکز میں ہے، اور معقول سبب کے ساتھ ہے۔ امریکی تعلیم طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم اور علم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتی ہے، جو زندگی بھر کی تفہیم کی بنیاد رکھتی ہے۔ اسی لیے ہم آج یہاں ہیں، زیادہ سے زیادہ ہندوستانی طلباء کے لیے ان مواقع کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے۔”
اسٹوڈنٹ ویزا ڈے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ اعلیٰ تعلیمی تعلقات کا جشن مناتا ہے۔ اس سال، 200,000 سے زیادہ ہندوستانی طلباء امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو اس وقت امریکہ میں موجود بین الاقوامی طلباء کے 20 فیصد سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ہندوستان میں قونصلر امور کے کارگزار منسٹر قونصلر برینڈن مولرکی نے کہا، ”پچھلے سال، ریکارڈ توڑ 125,000 ہندوستانی طلبا کو ویزا جاری کیا گیا، جو کہ کسی بھی دوسری قومیت کو جاری کیے جانے سے زیادہ ہے۔ درحقیقت، گزشتہ سال ہر پانچ میں سے ایک اسٹوڈنٹ ویزا ہندوستان میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سال، ہم پہلے سے کہیں زیادہ طلباء کا انٹرویو کریں گے۔”
امریکی مشن امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام طلباء کو ایجوکیشن یو ایس اے سے رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو کہ امریکی حکومت کے زیر اہتمام مفت مشاورتی خدمت ہے جو داخلے اور ویزا کے عمل کی رہنمائی کرنے میں مدد کے لیے قابل بھروسہ اور جامع معلومات پیش کرتی ہے۔ EducationUSA تسلیم شدہ امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور ہندوستان بھر میں اسکے آٹھ مشاورتی مراکز ہیں۔ طلباء مزید جانکاری کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام پر educationusa.state.gov یا @educationUSAIndia ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی حکومت نے تعلیمی نصاب کو بدل دینے اور تاریخ کو مسخ کردینے کا فیصلہ کیا ہے

بی جے پی حکومت نے تعلیمی نصاب کو بدل دینے اور تاریخ کو مسخ کردینے …

جامعة النسواں السلفیہ کا سالانہ اجلاس
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بدست حوریہ مقبول سمیت 50 طالبات اعزاز و اسناد سے سرفراز

گزشتہ روز جامعة النسواں السلفیہ کا سالانہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ جس میں …

Leave a Reply