Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

ممبئی کے سینئر کانگریس لیڈر بابا صدیقی کانگریس سے مستعفی

ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مہاراشٹرا بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفیٰ پیش کردیا ہے ان کے اچانک استعفیٰ سے لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممبئی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بابا صدیقی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔کچھ دن پہلے ملند دیورا کانگریس سے شیو سینا شندے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد اب بابا صدیقی نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا ہے۔اور اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے صدیقی کا باندرہ، ممبئی اور اس کے آس پاس کی اقلیتی برادری میں ایک بڑا اثر ہے۔ اس لیے این سی پی اجیت پوار گروپ کو آنے والے لوک سبھا، ودھان سبھا اور ممبئی میونسپل انتخابات میں فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی ہٹاؤ۔ دیش اور دستور بچاؤ

مولانا سجاد نعمانی کا حیدرآباد میں خطاب۔ رپورٹ محمد حسام الدین ریاضہندستان کے ممتاز ومایہ …

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

Leave a Reply