Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu

سری لنکا کے سرکاری عہدیداروں اور میڈیا شخصیات کیلئے میڈیا پلس میں ورکشاپ کا انعقاد

Syed Khaled Shahbaaz with the Sri Lankan media delegation after a social media and AI training program at Media Plus Auditorium in Hyderabad


وزیر اعظم سری لنکا کے اڈوائزر کے بشمول اہم شخصیات کی شرکت

حیدرآباد۔6/ جولائی۔ سری لنکا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، پرنٹ، الکٹرانک میڈیا سے وابستہ اہم شخصیات اور ماہرین تعلیم کیلئے سوشیل میڈیا پر ورکشاپ کا میڈیا پلس آڈیٹوریم میں 6/ جولائی کو انعقاد عمل میں آیا۔ انجینئر سید خالد شہباز نے اپنے توسیعی لکچر میں سوشیل میڈیا کے حال اور مستقبل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ ڈاکٹر مری چناریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ایچ آر ڈی نے اس کا اہتمام کیا تھا۔ سری لنکا کے اس وفد میں وزیر اعظم سری لنکا کے میڈیا اڈوائزر مسٹر سوگیسوراپی سہنادھیرا، میڈیا سکریٹری ڈپٹی اسپیکر سری لنکن پارلیمنٹ مسٹر ویلے کنکنا مگے پرسادمنجو، چیف ایڈیٹر سنڈے آبزرور پرمودڈی سلوا، میڈیا سکریٹری مرکزی صوبائی گورنر مہیشور ا مدھیکا بندارا کے علاوہ نیشنل ٹی وی چیانلس اور اخبارات کے ایڈیٹرس شامل تھے۔ سری لنکن وفد نے ورکشاپ پر طمانیت کا اظہار کیا۔

کیپشن:۔ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں سری لنکن سرکاری عہدیداروں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کے ورکشاپ کے موقع پر لی گئی تصویر۔سید خالد شہباز بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

زبان اُردو سے گلزار کاعشق رنگ لایا

محمد اعظم شاہدتقسیم سے پہلے متحدہ ہندوستان کے پنجاب میں 1934 کو جنم ہوا سمپورن …

’کارپوریٹ میڈیا ایک جائزہ‘ کی ہر بات ایک کہانی کی طرح دل و دماغ میں اترجاتی ہے

مصنف: اشرف بستوی تبصرہ: از ڈاکٹر مجیب اشرفاشرف بستوی: 9891568632جناب اشرف بستوی صاحب کی معرکۃ …

Leave a Reply