Monday , April 29 2024
enhindiurdu

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوٹسٹ میاچ کی سیریز کا پہلا ٹسٹ ایک اننگز اور141رنز سے تیسرے دن ہی جیت لیا

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوٹسٹ میاچ کی سیریز کا پہلا ٹسٹ
ایک اننگز اور141رنز سے تیسرے دن ہی جیت لیا۔ پہلے ہندوستانی بیاٹرس نے اور پھر بولرس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ویسٹ انڈیز کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست فاش دی۔ ہندوستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹسٹ کھیل رہے Yashasvi Jaisawal نے 171رن کی شاندار اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میاچ قرار دیئے گئے۔ کپتان روہت شرمانے بھی سنچری بنائی اور ویراٹ کوہلی نے 71رن کی بہترین اننگز کھیلی اور 8000 رن بنانے والے بیاٹر بن گئے۔اب وہ سچن ٹنڈولکر، ڈرائیوڈ، گواسکر اور لکشمن کے بعد پانچویں کھلاڑی ہیں جو 8500 سے زائد رن بنا چکے ہیں۔
سچن نے ٹسٹ کیرئیر میں 15921رن بنائے ہیں۔
جیسوال تیسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹسٹ میں بیرون ہند‘ 150سے زائد رن اسکولر کئے۔
پہلے میاچ میں شیکھر دھون نے 187، روہت شرما نے 177 رن بنائے تھے۔ جیسوال انڈر19 ٹورنمنٹ سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا اور انہیں صحیح وقت پر موقع دیا گیا۔
دوسری طرف اپنے کیریئر کے بہترین فارم میں ہونے کے باوجود سلیکٹرس نے سرفراز خان کو موقع نہیں دیا۔ اور ناانصافی کی بدترین مثال قائم کی۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply