Monday , April 29 2024
enhindiurdu

کیرالہ ماڈل ایجوکیشن سسٹم ملک بھر میں نافذ کرنے کا پُرعزمبریلی میں عرس اعلی حضرت ؒ کے موقع پرثقافی شوریٰ اجلاس سے ڈاکٹر ازہری کا خطاب

جامعہ مر کز الثقافۃ السنیہ کے فارغین ثقافی پر مشتمل ثقافی شوریٰ اجلاس کا انعقاد اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری علیہ الرحمہ کے ۵۰۱/ویں عرس مبارک کے موقع پرسی بی گنج بریلی میں عمل میں آیا۔ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ثقافی نمائندگان حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر قومی،ملی،فلاحی،تعلیمی،معاشرتی اور تنظیمی جیسے اہم امور پر علما کی موجودگی میں تبادلہ خیال گیا۔پروگرام کا افتتاح مولانا فیضان الرحمن سبحانی ثقافی کی دعاؤں سے ہوا،خیرمقدمی کلمات اور تعارفی خطاب مولانا صادق نورانی دہلوی نے پیش کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین منیجنگ ڈائریکٹر مرکز نالج سٹی ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے اپنے خصوصی خطاب میں ثقافی علما سے کہاکہ علما آپس میں اتحاد واتفاق قائم کریں،مذہبی منافرت،تعصب وتنقید سے باز رہیں، تعلیمات اعلیٰ حضرت نے ہمیں اسلام کی صحیح تصویر پیش کی ہے۔ ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ ثقافی علمااتحادی نیٹورک کو مضبوط کریں،اور شیخ ابوبکر احمد کے تعلیمی،دعوتی مشن پر کام کریں اور ملک بھر میں کیرالہ ماڈل ایجوکیشن سسٹم کو نافذ کریں۔انہوں نے کہاکہ علما کی ذمہ داری ہے کہ ہرمسلم گھر تک اپنی رسائی کریں،انکے تعلیم،ذریعہ معاش،دیگر معاملات میں حصہ لیں۔ تب جاکر ہمارا معاشرہ کامیاب وکامران ہوگا۔ ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ مسلم بچیاں ارتداد کی شکار ہورہی ہیں،یہ ہماری لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ ضروری ہے کہ اسلام کا پیغام،تعلیم گھر گھرتک پہونچائیں۔اس موقع پر مولانا عبیداللہ ثقافی نے کہاکہ شیخ ابوبکر احمد نے دینی وعصری تعلیم اور سماج کے تئیں بیداری،تنظیم امور کا بہترین پلیٹ فارم کیرل کو دیا ہے جو نہایت ہی کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ثقافی علما کی ذمہ داری ہے پسماندہ طبقہ میں دعوت دین،تعلیم وتحریک کو بیدار کریں۔ انہوں نے دینی وملی فلاح وبہبود پر مشتمل کئی نکات بیان کئے۔آخر ی سیشن میں اڈہوک کمیٹی کی تشکیل بھی ہوئی، جس میں مولا نا فیضان الرحمن ثقافی کو ثقافی کونسل کا چیئر مین اور مولانا عبدالکریم امجدی کو کنوینر اور مولانا صادق نورانی کو کوڈنیٹر منتخب کیا گیا۔اور ۳ ماہ کے لئے تنظیمی امور کا کام سپرد کیا گیا۔ آخر میں تمام سامعین کا تہہ دل سے شکریہ مولانا عبدالکریم امجدی نے پیش کیا۔ صلوۃ وسلام پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

About Gawah News Desk

Leave a Reply