Monday , April 29 2024
enhindiurdu

صفا بیت المال سے 30بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم

صفا بیت المال کی جانب سے تیس مستحق و بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی تقسیم کرتے ہوئے مولانا غیاث احمد رشادی نے نوجوانوں سے خیرسگالی گفتگو کی، ان کے احوال دریافت کیے اور انہیں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے محنت و مشقت جھیلنے کی عادت ڈالنے کی ترغیب دی اور انہیں تلقین کی کہ وہ بے کار وقت ضائع کرتے ہوئے اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنیں اور انہیں حوصلہ بھی دیا کہ وہ اپنی معیشت کو مستحکم و مضبوط کریں۔
واضح ہو کہ ایسے بے روزگار یا وسائل سے محروم نوجوان جن کی تھوڑی سی امداد کرنے پر وہ اپنی محنت کے ذریعے خود کفیل بن سکتے ہیں انہیں فراہمی روزگار یا در پیش ضروریات کے انتظام کے ذریعے صفا بیت المال کی جانب سے معاونت کی جاتی ہے۔ چنانچہ 14ستمبر کو ایسے 30نوجوان جو مختلف آن لائن ایپس Zomato، Swiggi اور Rapido وغیرہ پر بک ہونے والے آرڈرس پہنچانے کا کام کرتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنی سواری نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھے انہیں ادارہ کی جانب سے ٹو وہیلر گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا کی راست نگرانی میں تقسیم کا یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
ویسے صفا بیت المال سال بھر مختلف شعبہ جات میں اپنی نمایاں خدمات دیتا ہے۔ روزگار فراہمی بھی صفا بیت المال کا ایک شعبہ ہے جس کے تحت سال بھر مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو روزگار سے مربوط کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس موقع پر مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرورِ دوعالم ا نے جہاں طلبِ حلال کی اہمیت اور بھیک مانگنے کی مذمت بیان فرمائی، وہیں آپ ا نے کئی مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو روزگار کے مواقع کی طرف بھی رہنمائی فرمائی ہے۔ مولانا نے کہا کہ اسلام یہ چاہتا ہے کہ مسلم معاشرے کا ہر فرد اپنی معاشی ضروریات میں دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے خود ہی معاشی کوششیں کرے، بلکہ خاندان کے جو دوسرے افراد کمزور ہیں،جیسے عورت اور بچے ان کی ذمہ داری اور بوجھ بھی یہی شخص اٹھائے۔
اس سلسلے میں قرآن وحدیث میں متعدد مرتبہ عمل ومحنت کرنے اور معاش و رزق کے حصول کی کوشش کی ترغیب دی گئی ہے۔ مولانا نے کہا کہ اگرمعاشرہ بے روزگاری کی مصیبت میں مبتلا ہوچکا ہے تو اس سے خلاصی کیسے حاصل کی جائے؟اس سلسلہ میں بھی اسلام نے اہم تعلیمات دی ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی تشخص کے تحفظ کیلئے اتحادضروری

مسلکی اختلافات کا خاتمہ‘ ایک دوسرے پر تنقید سے گریز۔ دانشوروں کے اجلاس میں تجاویزاتحاد …

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کا حیدرآباد میںدو روزہ فرنچائزس اینڈ ڈسٹری بیوٹرس ایکسپو

ہندوستان کے صنعتی، تجارتی اداروں اور مختلف شعبے جات کو مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے …

Leave a Reply