Sunday , April 28 2024
enhindiurdu

مسلم فرقوں کیلئے قبرستان کی زمین الاٹ

حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلمانوں کے مختلف فرقوں سنی، شیعہ، بوہرے، سلیمانی اور مہدوی فرقوں کے لئے ضلع رنگاریڈی، ملکاجگری اور میڑچل میں جملہ 125ایکر اراضی مسلم قبرستانوں کے لئے الاٹ کئے جانے کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اور تمام فرقوں نے چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کے ساتھ ساتھ صدر مجلس بیرسٹر الدین اویسی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی چیف منسٹر سے شخصی نماندگی کی بدولت ہی مسلمانوں کے تمام طبقوں کے لئے قبرستان کی زمینییں الاٹ کی گئی ہیں۔
24ستمبر کو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی آر نے اپنے قیام گاہ پر منعقدہ تقریب میں مختلف مسلم فرقوں کی نمائندہ شخصیات کی موجودگی میں قبرستان کے لئے الاٹ کردہ زمین کے کاغذات چیرمین وقف بورڈ جناب مسیح اللہ خاں کے حوالے کئے تھے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی، مجلسی فلور لیڈر اکبرالدین اویسی، احمدبن عبداللہ بلعلہ ایم ایل اے ملک پیٹ، عمرجلیل سکریٹری مائناریٹی افیرس کے علاوہ مولانا سید اکبر نظام الدین، ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا، جوزر بھائی صاحب، عماربھائی شاکر موجود تھے۔
ان قبرستانوں میں مفت غسل اور تدفین کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ بوہری فرقہ کے نمائندہ جناب عمار بھائی شاکر اور جناب زہیر بھائی نے قبرستانو ں کے لئے زمین کے الاٹمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اظہارتشکر کیا۔
حیدرآباد اور سکندرآ باد میں بوہرہ برادری کے 1600مکانات یا ان کی 10ہزار آبادی ہے‘ ان کا ایک قبرستان دودھ باؤلی اور ایک قبرستان حشمت پیٹ میں ہے جہاں تدفین کے لئے جگہ نہیں ہے۔ اس اراضی کے الاٹمنٹ سے طمانیت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

Congress To Interact with Muslims and Christians Leaders On Socio-Economic Problems

Party to Release Minority Declaration after Dussehra Hyderabad, October 14: The Congress party will release …

دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز …

Leave a Reply