Monday , April 29 2024
enhindiurdu

فٹبال ورلڈکپ فائنل میں فتح کے بعد والد کی موت کی خبر دی گئی

زندگی میں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دیرینہ خواہش مکمل ہونے کی خوشی ادھوری رہ جاتی ہے یا کسی وجہ سے مانند پڑ جاتی ہیں۔ایسا ہی کچھ سپین کی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان اولگا کارمونا کے ساتھ ہوا۔جب وہ خواتین ورلڈکپ جیتنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی تبھی انھیں یہ خبر دی گئی کہ ان کے والد کی وفات ہو گئی ہے۔
23 سالہ اولگا کارمونا نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کا فاتح بنوایا تھا خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اولگا کے والد ایک عرصے سے بیمار تھے اور جمعہ کو انکی موت ہوئی تھی
کارمونا کو ان کے والد کی موت کی خبر ملنے کے بعد انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آج رات آپ (والد) مجھے دیکھ رہے تھے اور آپ کو مجھ پر فخر ہے۔ آپ کی روح پْرسکون رہے ڈیڈ۔ انہوں نے اپنے والد سے متعلق تعزیتی پیغام کے ساتھ جیت کے میڈل کو چومتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ انھوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’مجھے علم نہیں تھا کہ کھیل شروع ہونے سے قبل ہی میرا ستارہ چمک رہا تھا۔ میں جانتی ہوں کہ کچھ منفرد حاصل کرنے کا حوصلہ اور ہمت مجھے آپ نے ہی دی ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے والوں کی شرٹس پر ان کے قومی ٹیم کے تمغے کے اوپر ایک گولڈ سٹار لگایا جاتا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply