Monday , April 29 2024
enhindiurdu

شعبہ اردو ،کشمیر یونیورسٹی کی جانب سےفرزند محی الدین قادری زوردکنی سے خصوصی ملاقات کا اہتمام

شعبہ اردو کشمیریونیورسٹی
محمد رفیع الدین قادری
فرزند پروفیسر محی الدین قادری زور
شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی نے 12 مئی 2023 کو ماہر لسانیات ودکنیات ، ممتاز محقق ونقاد اور سابق صدر شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی پروفیسر محی الدین قادری زور صاحب کے صاحبزادے محترم رفیع الدین قادری کی خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا ۔ محی الدین قادری زور شعبہ اردو، کشمیر یونیورسٹی کے نہ صرف اولین صدور میں شمار ہوتے ہےں بلکہ ہندوستانی لسانیات کے حوالے سے بھی ان کا نام اولیت کاحامل ہے۔ انہوں نے یہی داعی اجل کو لبیک کہہ کر خانیار کے دستگیر صاحب کے آستانے کے متصل قبرستان میں پیوند خاک ہوئے۔ اس ضمن میں فرزندان پروفیسر زور کشمیر تشریف لائے اور ان کے مقبرے کی مرمت انجام دی گئی جس میں صدر شعبہ اردو کے ہمراہ شعبہ کے دیگر اساتذہ بھی شریک رہے ۔اس مناسبت سے شعبہ اردو نے “Meet the Eminet” پروگرام کے تحت فرزندان زور سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو محترم پروفیسر اعجاز محمد شیخ صاحب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا تعارف کروایا ۔ اس موقع پر محی الدین قادری زور کی مجموعی علمی وادبی خدمات پر مشتمل ایک ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی ہے ۔اس کے بعد محترم رفیع الدین اور محترمہ تسنیم صاحبہ نے محی الدین قادری زور کی ذاتی زندگی کےساتھ ساتھ ادبی زندگی کے کئی اہم گوشوں کو وا کرتے ہوئے اردو ادب کے تئیں ان کی بے لوث محبت سے سامعین کو آگاہ کروایا ۔اس موقع پر رفیع الدین صاحب نے افادات زورکا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے علمی وادبی کارنامے کو زیور طبع سے آراستہ کیا جو سات جلدوں پر مشتمل ظاہر کی۔ اس کے بعد شعبہ اردو نظامت فاصلاتی تعلیم سے تشریف لائے ڈاکٹر الطاف انجم صاحب نے ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد کی علمی وادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ادارے سے شائع ہونے والے رسالے ”سب رس“ کے ادبی معیار کی بھر پور سرہاتے ہوئے اس کے ادبی معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔ آخر میں ڈاکٹر کوثر رسول صاحب نے پروفیسر زور کی لسانی خدمات کا اعادہ کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق حیدر صاحب نے انجام دیئے ۔ اس خصوصی ملاقات میں شعبہ کے سبھی اساتذہ کے ساتھ ساتھ ریسرچ اسکالرس اور طلباءوطالبات کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔
ذکر الٰہی سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے :شیخ حبیب
مرکز نالج سٹی جامع الفتوح میں روحانی اجلاس کا انعقاد،کثیر تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت
کالی کٹ سے عبدالکریم امجدی کی رپورٹ
کیداپوئل کے مرکز نالج سٹی جامع الفتوح میںآج یہاں ایک روزہ عظیم الشان روحانی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں قرب وجوار کے سینکڑوں فرزندان توحید شریک ہوئے ۔اس موقع پر اجلاس کے روح رواں عالمی شہرت یافتہ صوفی یمنی عالم دین شیخ حبیب عمر حفیظ نے حلقہ ذکر کی قیادت کی اور فلک شگاف اللہ اللہ سے پورا مجمع گونج اٹھا ۔ اس موقع پر شیخ نے اپنے ناصحانہ خطاب میں کہاکہ ذکر الہی سے قرب خداواندی کا حصول ہوتا ہے ۔ قلب اور روح کی تسکین اللہ کے ذکر سے ہوتی ہے ۔انہوں نے کاکہا کہ اللہ کا ذکر دلوں سے ظلمت مٹا کر حلاوت ایمانی پیدا کرتا ہے ۔ روح وقلب کو طمانیت بخشتا ہے ۔جتنا ہم ذکر الہی کریں گے قرب خداوندی اتنی زیادہ نصیب ہوگی ۔ شیخ حبیب نے مسلمانوں کو تلقین کی آج ہر شخص سکون کی تلاش میں ہے لیکن اللہ فرماتا ہے کہ دل کا سکون میری یاد میں ہے ۔ شیخ حبیب نے کہاکہ جب بندہ ذکر الہی میں مشغول ہوجاتا ہے توخود اللہ رب العزت اسے یاد کرتا ہے،اور ملا ءاعلیٰ میں اس بندہ کا تذکر ہوتا ہے ۔ قبل ازیں شیخ حبیب سالم بن حفیظ کا مرکز الثقافہ پہونچنے پر روایتی انداز میں والہانہ طور پر خیر مقدم کیا گیا ۔ ملکی امن وامان ،امت مسلمہ کی سا لمیت اور حج بیت اللہ شریف پر جانے والے عازمین کے لئے خصوصی دعا کیں۔اس موقع پر اہم شرکا ءمیں شیخ ابوبکر احمد ،سید علی بافقیہ ،عبدالرزاق کولالم پوری،عبدالرحمن ثقافی ،مرکز نالج سٹی منیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ،الحاج شاہد شیخ ممبئی ،محسن خان ممبئی کے اسماءقابل ذکر ہیں ۔

About Gawah News Desk

Check Also

Congress To Interact with Muslims and Christians Leaders On Socio-Economic Problems

Party to Release Minority Declaration after Dussehra Hyderabad, October 14: The Congress party will release …

دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز …

Leave a Reply