Monday , April 29 2024
enhindiurdu

دیکھو بچوں رمضان آیابھی گیا بھی

کہانی کار : ٹی این بھارتی 
امی جان !! امی جان !! میراکرتا پا جامہ ا ور ٹوپی دے  دیجئے مسجد میں رمضان کا چاند دیکھنے جاﺅ ں گا غازی نے ضد کرتے ہو ئے کہا تو اس کی پھو پھی زاد بہن مد یحہ چہک کر بولی مما نی جان مجھے بھی سوٹ شلوار اور دوپٹہ پہنا دیجئے میں بھی جاﺅ ں گی چاند دیکھنے !! غازی نے ڈ الٹتے ہو ئےس کہا نہیں مدیحہ لڑکیاں مسجد میں نہیں جاسکتیں تم گھر پر ہی رہو!کیوں؟ کیوں نہیں؟ میں تو ضرور جاﺅ ں گی ! سکینہ مریم نے مدیحہ کی ہا ں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا غازی ہم کو نہیں روک سکتا ہم بھی چلیں گے۔ چلو !! چلو!! شمیسہ، عباس، باسق، عائشہ اور خسرو کو بھی بلا لیتے ہیں۔مریم آپا ذرا ر کئے میں اپنی سہیلی رادھا اور سادھنا سنگھ کو بھی بلا لو ں غازی درمیان میں بولا میں بھی اپنے دوست رابرٹ کو بلا لیتا ہوں۔ پانچ برس سے دس پرس تک کی عمر پر مشتمل بچوں کا قا فلہ جب گھر سے روانہ ہوئے لگا تو غازی کی والدہ نور فاطمہ نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا دیکھو مسجد اللہ کا گھر ہے وہاں جا کر شور وغل مت کرنا۔ ٹھیک ہے امی جان وعدہ رہا ہم بلکل شور نہیں مچائیں گے۔ 
پلک جھپکنے ہی سبھی بچے دبے پاو¿ں مسجد کی چھت پر چلے گئے امام صاحب و دیگر نمازی حضر ات بھی چھت پر چاند دیکھنے کی بھر پور کو شش کرنے لگے پل بھر میں امام صاحب نے چاند کا اعلان کردیا۔ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے کل بروز جمعہ پہلا،روزہ ہو گا۔ بچے امام صاحب کے ارد گرد جمع ہو کر چلانے لگے چاند کہاں ہے ؟ امام صاحب ہم کو چاند نظر نہیں آرہا؟  امام صاحب نے غازی کو اپنے کندھوں پر بیٹھا تے ہوئے کہا وہ دیکھو اوپر آسمان میں وہ رہا چاند !! غازی تیز آواز میں ہاں!! ہاں !! مجھے نظر آگیا چاند نظر آگیا!! باقی بچے تپائی پر کھڑے ہو کر بولے ہم نے بھی دیکھ لیا چاند !! کل سے روزہ شروع !! غازی نے مدیحہ کا ہاتھ پکڑ کر کہا چلو گھر چلتے ہیں۔ گھر آکر بچے خوشی سے جھوم کر گانے لگے : 
آہا ! آہا!! ماہ رمضان آگیا
آہا ! آہا !!ڈھیر خو شیاں لا یا
سحری افطار جلیبی ، پھینی کھجلہ
بچوں کو خوب ہے بھا یا
خیرات، زکوة، نماز تلاوت
نیکی کا خزانہ ہے لا یا
آہا !! آہا !! ماہ رمضان آ گیا

About Gawah News Desk

Check Also

قرآن سے جتنا خاص تعلق قائم کریں گے اللہ تعالیٰ سے اُتنا قرب عطاءہوگا:مفتی خلیل احمد

جدّہ ۔ سعودی عرب (بذریعہ ای میل ) ماہِ رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے کہ …

رمضان روزہ اور جوڑوں کا درد

الحمد للہ! اللہ رب العزت نے ہم انسانوں کو بہترین نعمتوں سے آراستہ فرمایا جس …

Leave a Reply