ہندوستان کے صنعتی، تجارتی اداروں اور مختلف شعبے جات کو مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے کی مہم۔ محمد امتیاز کی پریس کانفرنس
حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا منفرد فرنچائزس اینڈ ڈسٹری بوٹرس ایکسپو Franchises & Distributors Expo، 7اور 8 اکتوبر کو میٹرو کلاسک کنونشن آرام گڑھ شمس آباد روڈ میں منعقد ہوگا۔ آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسلAIMDC، مسجد وَن موومنٹMOM نے اس کا اہتمام کیا ہے۔ جناب محمد امتیاز نے میڈیا پلس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فرنچائزس اینڈ ڈسٹریبوٹرس ایکسپو ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ اس کا مقصد ہندوستان کے کم از کم دس ہزار نئے تاجرین، صنعت کار، اسٹارٹ اَپس اور دیگر اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہے تاکہ انفرادی اور اجتماعی طور پر معاشی استحکام حاصل ہو۔ جناب محمدامتیاز جو کونسل کے جنرل سکریٹری ہیں‘ نے بتایا کہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ایکسپو میں مختلف صنعتوں، تجارتی شعبوں، تعلیم، ہیلتھ سیکٹر، ریئل اسٹیٹ کے بشمول ہر ایک شعبہ سے متعلق اسٹالس ہوں گے۔ جہاں نہ صرف یہ ادارے اپنی کارکردگی اور خدمات سے دنیا کو واقف کرواسکیں گے بلکہ انہیں حیدرآباد کے علاوہ ہندوستان کے دوسرے شہروں میں اسی قسم کے ایکسپو میں شرکت اور وہاں فرنچائزشپ دینے اور دوسرے شہروں کے اداروں کی ڈسٹری بیوٹرس شپ حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ خیالات، باہمی تعاون کے تبادلے، مختلف شعبوں میں پارٹنرشپ اور نئے بزس کے امکانات تلاش کئے جاسکیں گے۔ اس ضمن میں رہنمائی کے لئے سمینار، ورکشاپ اور پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ صنعتی و تجارتی شعبوں میں جدید رجحان سے واقف حاصل ہوسکے۔ جناب اعجاز احمد کوآرڈینیٹر تلنگانہ اسٹیٹ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حیدرآباد ایکسپو کامیاب ہوگا اور اس میں صنعت کار، تاجر، تعلیمی اداروں اور ہیلتھ سیکٹر کے ذمہ دار بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اس سے اپنی تجارت، اپنے پراڈکٹس اور برانڈس سے متعلق شعور بیدار کیا جاسکتا ہے۔ یہ کل ہند سطح پر بزنس انڈسٹری سیکٹر میں منفرد قسم کی نٹ ورکنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے بعد 4 اور 5 نومبر کو ممبئی کے اسلام جم خانہ، 18اور 19/نومبر کو راج پتھ کلب ڈائمنڈ ہال احمدآباد، 25-26نومبر بنگلور کے نلپاڑ پویلین، 16 اور 17دسمبر کو کوچی کیرالا کے CIAL کنونشن سنٹر، 20 اور 21دسمبر کو دہلی کے NSIC بھون، 6 اور 7/جنوری 2024ء کو لکھنؤ کے انڈیا اسلامی سنٹر عیش باغ میں یہ ایکسپوز منعقد کئے جائیں گے۔
حیدرآباد میں منعقد ہونے والے فرنچائز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس ایکسپو میں حصہ لینے والے اداروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 9844008062 پر ربط پیدا کریں۔
Check Also
صفا بیت المال سے 30بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
صفا بیت المال کی جانب سے تیس مستحق و بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلر گاڑیوں …
مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی تشخص کے تحفظ کیلئے اتحادضروری
مسلکی اختلافات کا خاتمہ‘ ایک دوسرے پر تنقید سے گریز۔ دانشوروں کے اجلاس میں تجاویزاتحاد …