Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

مجلس کا جلسہ رحمت للعالمین ؐ

بیر سٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمن حیدرآباد نے کہا کہ حضور اکرم ؐ باعث تخلیق کائنات ہیں۔ حضور کی وجہ سے اللہ نے ساری کائنات کو وجود بخشا۔اللہ نے ہمیں ساری دنیا کی نعمتیں عطا کردیں لیکن کبھی یہ نہیں کہاکہ اس نے ان نعمتوں کو عطا کرکے ہم پر احسان کیا۔ جب حضوراکرمؐ کی بعثت ہوئی اور حضورکو ہمارے درمیان میں روانہ کیا تو اللہ نے فرمایا کہ ہم نے مومنوں پر احسان کیا ان کے درمیان میں رسولؐ کو روانہ فرمایا۔ اس رسول معظم ؐ کی میلاد ہم منارہے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم رسول اکرم ؐ سے محبت کا دعویٰ کریں تو اس دعوی کی تائید میں نمازی بن جائیں،ماں باپ کے فرماں بردار ہوجائیں، غریبوں اور بیواؤں کی خبر گیری کرنے والے بن جائیں، ظالموں کا ساتھ نہ دیں،مظلوموں کی مدد کریں۔ ناموس رسالتؐ کے تحفظ میں اپنی جانوں کو قربان کرنے کیلئے تیار رہیں۔بیر سٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے دارالسلام میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام جلسہ رحمت للعالمین ؐ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ملک میں آج کل یہ حالات ہوچکے ہیں کہ لوگ نفرت پھیلاکر ووٹ حاصل کرکے اقتدار پر فائز ہوجاتے ہیں،اسلام کو گالی دے کرالیکشن جیت جاتے ہیں۔ مسلمانوں کا قتل عام کرکے اقتدار پر آجاتے ہیں۔ یہ لوگ جو نفرت کی آگ لگارہے ہیں اگر یہ ختم نہ ہوتی تو سبھی اس آگ میں جل جائیں گے۔ بیر سٹر اویسی نے ملک کے موجودہ پرآشوب حالات میں سیکولر ہند وبھائیوں سے اور دلتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کو بچانے کیلئے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔ صدر مجلس نے کہا کہ ملک میں ایسے حالات پیدا کردیئے گئے ہیں کہ پارلیمنٹ میں ایک رکن پارلیمنٹ کے خلاف گالی گلوج کی جاتی ہے۔ ایک وقت ایسا آئے گا کہ شائد پارلیمنٹ میں کسی مسلمان کی ”ماب لنچنگ“کردی جائے۔بیرسٹر اسد اویسی نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں پر ظلم وستم کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو زندہ جلایا جارہاہے۔ ان میں جنید اور ناصر شامل ہیں۔مسلم نوجوانوں کی قربانیاں ہمیں صحابہ کی قربانیوں کی یاد دلارہی ہے۔نوجوان ان حالات میں ظالموں سے نہ ڈریں،مضبوط اور بے خوف ہوجائیں۔صدر مجلس نے کہا کہ ٹرین میں چیتن سنگھ نامی آر پی ایف کے جوان نے مسلم نوجوانوں کو ان کا نام پوچھ کر گولی ماردی اور مسلم خواتین کو متنازعہ نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ اس نے گولیاں مارنے کے بعد یہ کہا کہ اس دیش میں رہنا ہوگا تو مودی اور یوگی کو ووٹ دینا ہوگا۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں ڈروخوف سے دین کا سودا نہیں کریں گے۔ عزت وامان سے رہیں گے۔اپنا خاتمہ ایمان پر کریں گے۔ مسلمانوں کو یقین ہے کہ محشر میں وہ اپنے اعمالسے نہیں بلکہ رسول ؐ کی شفاعت کی بدولت جنت میں داخل ہوں گے۔ مسلمان اپنی جان مال، اولاد کو قربان کردیں گے لیکن رسولؐاور اسلام پرآنچ آنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بہارمیں اصغر کو گولی ماردی گئی۔ راجستھان میں عبدالقادر کو گولی ماردی گئی۔ مجلس کے سوائے کسی نے ان کے گھر والوں کی تعزیت نہیں کی۔ حیدرآباد میں ہماری طاقت اور شناخت صرف اتحاد کی وجہ سے اور اسلام کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ تلنگانہ میں صرف مجلس کی وجہ سے ٹرین میں مارے گئے نوجوانوں کے گھر والوں کو معاوضہ،نوکری اور مکان دیا گیا۔ دیگر ریاستوں میں متاثرین کو کچھ نہیں ملا۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ اتر پردیش میں عباس اور اس کی بیوی قمر النساء کو پڑوسیوں نے ختم کردیا۔ راجستھان میں وسیم کو جھارکھنڈ میں شمشاد انصاری کو بہار میں ظہیر الدین کو مہاراشٹرامیں انصاری،ناصر قریشی، لقمان انصاری، نور الحسن کو ماردیاگیا۔ اکولہ میں 40 سالہ دلت وکاس گائیگواڈ کو صرف ا س لئے ماردیا گیا کہ اس نے آٹو رکشاپر کے جی این لکھاگیا تھا۔ بھارت کی پارلیمنٹ میں مسلم رکن کو گالیاں دی جاتی ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے حکمراں جماعت کو اور وزیر اعظم کو چیالنج کیا کہ وہ کیا اپنے عرب ممالک کے ہم منصب عہدیداروں کو پارلیمنٹ کی ویڈیو روانہ کریں گے اور بتاسکیں گے کہ ہم بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔صدر مجلس نے کہا کہ اس لئے اس کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی کہ کیونکہ جسے گالی دی جارہی ہے وہ مسلمان ہے۔یہ حالات ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے اور اس جلسہ سے مولانا توصیف رضا مصباحی، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا احسن الحمومی،مولانا نثار حسین حیدرآغا، مولانا ظہیر الدین علی صوفی، مولانا سیف الدین حامد، مولانا مسعود حسین مجتہدی، مولانا انوار احمد قادری، جناب شفیع قادری، حافظ عبدالعلی صدیقی، مسلم الدین انصاری،میر وجاہت علی اعظم نے خطاب کیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی تشخص کے تحفظ کیلئے اتحادضروری

مسلکی اختلافات کا خاتمہ‘ ایک دوسرے پر تنقید سے گریز۔ دانشوروں کے اجلاس میں تجاویزاتحاد …

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کا حیدرآباد میںدو روزہ فرنچائزس اینڈ ڈسٹری بیوٹرس ایکسپو

ہندوستان کے صنعتی، تجارتی اداروں اور مختلف شعبے جات کو مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے …

Leave a Reply