GAWAHTHE WITNESS
Monday, October 26, 2026
GAWAH
The Witness · Hyderabad
کھیل

الحمدللہ! اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، حارث رؤف

By Gawah News Desk · ·Updated Aug 24, 2023 · 2:00 pm ·1 min read

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں۔افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں نے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
اس ویڈیو میں حارث رؤف نے کہا کہ ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، کسی بھی سیریز میں ایسی شروعات ہونا بہت ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ آگے ایشیا کپ اور ورلڈکپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین آفریدی نے جس طرح نئی بال سے بولنگ کی تو مجھے انہیں دیکھ کر اعتماد ملتا ہے جیسے وہ جلدی وکٹ لیتے ہیں تو میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 142 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 26 اگست2023ء کو کھیلا جائے گا۔

Journalist
Gawah News Desk

Gawah News Desk is GAWAH’s collective newsroom voice—reporting verified facts, adding context and asking the questions that matter. We strive for accuracy and publish in good faith based on available sources; inadvertent errors or omissions…

More from this author
More from کھیل