Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu

کرناٹک سے منصور علی خاں کے بشمول کانگریس کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں

میں نے کانگریس نہیں چھوڑی‘ سازش کا شکار ہوا ہوں۔ روشن بیگ
شیرکرناٹک جناب روشن بیگ کا ایک ٹی وی چیانل کو دیا گیا انٹرویو ان دنوں وائرل ہورہا ہے‘ جس سے ان سے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں۔
جناب روشن بیگ نے کرناٹک سے صرف منصور علی خاں کو نہیں بلکہ کانگریس کے تمام 28امیدواروں کو پارلیمانی انتخابات میں کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کانگریس کو نہیں چھوڑا بلکہ ایک سازش کا شکار بناکر کانگریس نے انہیں معطل کیا ہے۔ اس وقت کے چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا سے ان کی ملاقات کووڈ کے دور میں مسلم میتوں کی تدفین کیلئے نمائندگی کی غرض سے تھی‘ یدی یورپا بی جے کے نہیں بلکہ کرناٹک کے چیف منسٹر تھے۔ کووڈ میں مسلم میتوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی‘ اس کے خلاف انہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی تو بات کا بتنگڑ بنادیاگیا۔ روشن بیگ جنہوں نے کانگریس کے مسلم وزیر کی حیثیت سے مثالی خدمات انجام دیں اور ان کے دور میں بنگلور حج کمیپ پورے ملک کیلئے مثالی ہوا کرتا تھا۔ روشن بیگ شیر کرناٹک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی حالات سے متعلق بتایا کہ اللہ کی مرضی کے بغیر پتا بھی نہیں ہلتا‘ کوئی کسی کو نقصان پہنچانے کی قدرت نہیں رکھتا۔ الیکشن میں کامیابی و ناکامی بھی اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ جناب قدروشن بیگ نے بتایا کہ انہوں نے جنتادل کے لیڈر کے طور پر بھی کل ہند سطح پر پہنچان بنائی تھی۔ وی پی سنگھ، این ٹی آر سے لے کر دیوے گوڑا تک سے ان کی راست تعلقات رہے۔توقع کی جارہی ہے کہ جناب روشن بیگ کی معطلی ختم کردی جائے گی اور وہ ایک بار پھر کانگریس کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔

About Gawah News Desk

Check Also

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

کے ذریعہ ہندوستانی انتخابات میں چین کی مداخلتAI

”مائیکرو سافٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ چین ہندوستان میں آئندہ ہونے …

Leave a Reply