Saturday , November 23 2024
enhindiurdu

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہنگامہ کرنے والے کون ہیں؟

22 سال قبل پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گرد حملے کی برسی کے موقع پر اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب پارلیمنٹ میں زیرو آور کے دوران سامعین گیلری میں بیٹھے دو نوجوان چھلانگ لگا کر لوک سبھا میں داخل ہوئے اور میزوں پر دھواں چھڑکایا۔
اس واقعے سے محض چند گھنٹے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ٹرانسپورٹ بھون کے سامنے سے ایک نوجوان اور ایک خاتون کو تقریباً ایک ہی قسم کی گیس چھوڑنے اور نعرے لگاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے اندر جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام ساگر شرما (ولد شنکر لال شرما) اور منورنجن ڈی ہیں۔(ولددیوراج ڈی)۔ منورنجن ڈی کرناٹک کے میسور کے رہنے والے ہیں۔اس کے علاوہ دہلی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرانسپورٹ بھون کے سامنے گرفتار کیے گئے دونوں مظاہرین کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے، اور فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ان کے نام نیلم (42) اور انمول شندے (25) بتائے گئے ہیں۔ نیلم اصل میں ہریانہ کے حصار کی رہنے والی ہیں اور انمول شندے مہاراشٹر کے لاتور میں رہتاہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی ہٹاؤ۔ دیش اور دستور بچاؤ

مولانا سجاد نعمانی کا حیدرآباد میں خطاب۔ رپورٹ محمد حسام الدین ریاضہندستان کے ممتاز ومایہ …

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

Leave a Reply