Friday , March 6 2026
enhindiurdu

شکاگو میں این آر آئیز نے ہندوستانی سفیر اوصاف سعید کا کیا استقبال

شکاگو میں مقیم حیدرآبادیوں کی جانب سے ڈاکٹر اوصاف سعید سفیر سعودی عرب سابق کونسل جنرل شکاگو کے اعزاز میں Naperville تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس کے میزبان سید اشفاق حسین تھے۔ اس تقریب میں کمیونٹی لیڈرس کے علاوہ Former Lt. Governor Evelyn Sanguinetti, Senator Laura Clymore Ellman, Dr. Benjamin M. White, Councilman, Dr.
Suresh Reddy, Trustee, Oak Brook
نے شرکت کی۔ اس موقع پر اشفاق سید کو امریکی شہریت ملنے پر انہیں بھی تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے اپنے مختصر خطاب میں ہندوستان برادری کا شکریہ ادا کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اوصاف سعید شکاگو کی تاریخ کے مقبول ترین کونسل جنرل رہے ہیں۔ جو سعودی عرب کے سفیر مقرر ہونے کے بعد بھی شکاگو کے عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔شرکاء میں آرکیٹکٹ عبدالرحمن سلیم، علی خان قابل ذکر ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

لنگا۔ہمت اور جدوجہد کی مثال

ابھی تک آپ نے کشمیر کے امیر حسین کو دیکھا جو دونوں ہاتھوں سے معذور …

اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا

اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …

Leave a Reply