Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

جناب شاہنواز قاسم چیف منسٹر تلنگانہ کے سکریٹری

جناب شاہنواز قاسم چیف منسٹر تلنگانہ کے سکریٹری
تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی لگتا ہے کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ راج شیکھر ریڈی نے جب چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا تب انہوں نے جناب جنت حسین کو اپنا سکریٹری مقرر کیا تھا۔ اور ریونت ریڈی نے جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو اپنا سکریٹری مقرر کیا ہے جواپنی بہترین پرفارمنس کے لئے جانے جاتے ہیں۔ جناب شاہ نواز قاسم کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پہلے انہوں نے ملٹی زون کے آئی جی پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔
کے سرینواس ریڈی، 1994 بیچ کے ایک آئی پی ایس آفیسر ہیں جو پہلے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آرگنائزیشنز اور لیگل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں کا تبادلہ کرکے انہیں سٹی پولیس کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔سابق سٹی پولیس کمشنر سندیپ شانڈیلیا کو تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ان تبدیلیوں کے علاوہ، جی سدھیر بابو، جو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ٹریفک، حیدرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں رچہ کونڈہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس ایڈمنسٹریشن اویناش موہنتھی کو سائبرآباد پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی ہٹاؤ۔ دیش اور دستور بچاؤ

مولانا سجاد نعمانی کا حیدرآباد میں خطاب۔ رپورٹ محمد حسام الدین ریاضہندستان کے ممتاز ومایہ …

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

Leave a Reply