Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

جماعت اسلامی ہند‘ تلنگانہ ہی نہیں،پورے ملک میں سیکولر حکومتوں کے قیام کی خواہاںامیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹر محمدخالدمبشر الظفر

جماعت اسلامی ہند ملک کی ساری ریاستوں میں ایسی حکومتوں کی تشکیل کے لیے کوشاں رہے گی جو سیکولر اور جمہوری اقتدار کی حامل ہوں اور مک کے تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک اور برتاؤ کرے،جو ذات پات مذہب اور لسانی وسماجی بنیادوں پر انسانوں میں تفریق اور عصبیت کا شکار نہ ہو۔ ہمیشہ کی طرح جماعت اسلامی تلنگانہ ریاست میں فسطائیت پسند عناصر اقتدار سے باہر رہنے کی حکمت عملی پر گامزن رہے گی۔ ڈاکٹر محمدخالد مبشرالظفرامیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے ”گواہ“ سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر خالد ظفرنے کہا کہ جماعت اسلامی مسلمانوں کی ایک منظم اور بااثر تحریک ہے جس میں تعلیم یافتہ سلجھے ہوئے افراد کے علاوہ سماج کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی کے اگلے انتخابات نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں جو نہ صرف اس ریاست بلکہ سارے ملک کے مستقبل پر اثرانداز ہوں گے۔ اس کے پیش نظر جماعت اسلامی حالات کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیاں جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ سے رجوع ہورہی ہیں اور انتخابات میں اپنے ایجنڈہ اور اقلیتوں کی بہبود سے متعلق اسکیمات اور پروگرام سے واقف کرارہی ہیں۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی جناب ریونت ریڈی صاحب نے بھی ریاستی قائدین جماعت اسلامی ہندسے چند دن پہلے ملاقات کی اور کانگریس کے ایجنڈہ اور اقلیتوں کی بہبود سے متعلق ان کی پارٹی کے منشور پر گفتگو کی اور ذمہ داران جماعت اسلامی ہندسے ان امور پر تجاویز دینے کی درخواست کی۔اس سے قبل جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس نے بھی جماعت کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور ریاست کی سماجی وسیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔صدر مجلس نے ریاست کے حالات کے پیش نظر کیا حکمت عملی درست ہوسکتی ہے اس پر بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ امیرحلقہ ودیگر ذمہ داران حلقہ سے صدر مجلس نے مختلف ملی وسماجی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ قائدبی آر ایس کے ٹی آر بھی جماعت سے ملاقات کے خواہشمند ہیں البتہ ان سے ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوسکی۔ ان شاء اللہ عنقریب دیگر سیاسی لیڈران سے بھی جماعت کی جانب سے تیارکردہ عوامی منشور پر گفتگو ہوگی۔ڈاکٹر محمدخالد مبشر الظفرنے بتایا کہ ریاستی شوریٰ نے سیاسی امور اور لائحہ عمل کو قطعیت دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینرجناب عبدالمجید شعیب معاون امیرحلقہ تلنگانہ ہیں۔ یہ کمیٹی ریاست کے تمام سیکولر جمہوری اور امن پسند جماعتوں،سول سوسائٹی کے اہم دانشوروں اور ملی قائدین سے مشاورت کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جماعت نے ابھی کسی جماعت کی تائید کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ سماج کے تمام طبقات کو لے کر تلنگانہ میں جمہوری ترقی پسند اور سیکولر قوتوں کی تائید کے لیے فضا ہموار کی جائے گی۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی ہٹاؤ۔ دیش اور دستور بچاؤ

مولانا سجاد نعمانی کا حیدرآباد میں خطاب۔ رپورٹ محمد حسام الدین ریاضہندستان کے ممتاز ومایہ …

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

Leave a Reply