Thursday , November 21 2024
enhindiurdu

آپ کے تعاون سے ایک کروڑ افراد فیضیاب

ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن ,SEED بے مثال خدمات کے 17برس

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مسلمان کے لئے صدقہ ضروری ہے۔ لوگوں نے عرض کیا‘ اگر کوئی شخص اس کی استطاعت نہ رکھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے ہاتھوں سے کام کرے جس سے اپنی ذات کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ لوگوں نے عرض کیا اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو یا ایسا نہ کرسکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ضرورت مند اور محتاج کی مدد کرے۔
صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اللہ رب العزت اس میں برکت عطا کرتا ہے۔ اور اس سے آنے والی بلائیں ٹل جاتی ہیں۔ صدقہ خیرات کرنے کو کہتے ہیں اس سے مراد وہ مال ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غریب لوگوں کو دیا جائے۔ صدقہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے بعد وہ زائد مال و دولت ہے جسے مستحقین کے درمیان اس طرح خرچ کیا جائے کہ ان کی معاشی کمزوری ختم ہوجائے اور ان کی تخلیقی جدوجہد بحال ہو اور اپنے معاشرہ کی ترقی میں اپنا کردار خوبی سے ادا کرسکے۔
قرآن کریم میں ارشاد الٰہی ہے‘ جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے‘ اور جو کچھ (راہِ خدا میں) خرچ کرتا ہے اُسے اللہ کی قربت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی (رحمت بھری) دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتا ہے‘ سن لو بیشک وہ ان کے لئے باعث قرب الٰہی ہے۔ جلد ہی انہیں اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔
بیشک صدقہ اللہ تعالیٰ کے غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بُری موت سے بچاتا ہے۔ مسلمان کا صدقہ عمر میں اضافہ کرتا ہے۔ برائی اور بدبختی کے 70دروازے بند کردیئے جاتے ہیں۔ صدقہ اہل قبور سے گرمی کو ختم کرتا ہے اور مومن قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے تلے ہوگا۔
صدقہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی جہاں انسان کو اس کی دولت، ثروت میں اضافہ کی ضمانت دیتی ہے وہیں سماج میں غربت، عدم مساوات، محتاجی کا خاتمہ کرتی ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن نے عوامی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات سے گزشتہ 15برس کے دوران کم و بیش ایک کروڑ ضرورت مندوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی ہے‘ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور SEED نے باہمی اشتراک و تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کا ایک ایسا نظام تشکیل دیا جس سے ایک طرف معاشی تنگ دستی دور کی جارہی ہے تو دوسری طرف ہیلت کیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایسے مریض جو مہنگے علاج کے اہل نہیں‘ ان کے علاج و معالجہ اور دواؤں کی فراہمی کی جارہی ہے۔ یہی نہیں‘ بلکہ نفرت کے ماحول میں پیار، محبت، دوستی اور رواداری کی فضا ہموار کی جارہی ہے۔ حدیث پاک ہے کہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور SEED نے وقتاً فوقتاً پرانے شہر حیدرآباد کے عوام کا سروے کرکے غربت کی وجوہات کاپتا چلایا اور اُسے دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے۔ شہر کے گورنمنٹ ہاسپٹلس میں اپنے ہیلپنگ ڈیکس کے ذریعہ غریب اور مستحق بلکہ مڈل کلاس افراد کے مفت علاج، ان کی سرجریز کے انتظامات کروائے۔ ابھی تک ہزاروں افراد فیضیاب اور صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ٹمریز کے 204اسکولس کے ہزاروں اسٹوڈنٹس کو 24گھنٹے ہیلت کیئر۔ شہر کی 15مساجد میں رہنما سنٹرس کے ذریعہ عام مسلمانوں کو راشن کارڈس، آدھار کارڈس، حکومت کی فلاحی اسکیمات سے واقف کروایا جارہا ہے۔ جبکہ مساجد میں ڈائلاسیس سنٹرس قائم کئے گئے اور فری ڈالائیسس کیا جارہا یہ اور پرائمری ہیلت کیئر سنٹرس بھی ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔ اچانک حادثات یا بیماریوں کی وجہ سے متاثر خاندانوں میں راشن کٹس کی تقسیم عمل لاتی ہے۔ یہی جہیں بلکہ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور SEED نے جناب مجتبیٰ حسن عسکری اور جناب سید مظہرالدین حسینی کی نگرانی میں اُن آٹو ڈائیورس کے مسائل کا یکسوئی کا بھی فیصلہ کیا ہے جو تلنگانہ حکومت کی جانب سے بسوں میں خواتین کے مفت سفر کی سہولت سے پریشان ہیں۔ جن کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ HHF اور SEED کے اس کارنامے کو ساری دنیا نے خراج تحسین پیش کیا۔ جب انہوں نے تیسری جنس Transgender ڈاکٹر کوئیلا روتھ کو ای ایس آئی کالج میں ایم ڈی میں داخلہ کے لئے مالی مدد فراہم کی۔ ڈاکٹر کوئلا ایم ڈی میں داخلہ لینے والے پہلے ٹرانس جنڈر ڈاکٹر ہیں۔
ابھی حال ہی میں 2023-24ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کو سال 2023-24 میں 16کروڑ 35لاکھ روپئے کے زکوٰۃ، صدقات و عطیات وصول ہوئے جبکہ فاؤنڈیشن نے لگ بھگ 66کروڑ 22لاکھ کی مفت طبی خدمات فراہم کیں۔ 155بچوں کے قلب کی سرجریز کی گئیں۔ 22ہزار مریضوں کے ہاسپٹل بلس مکمل یا جزوی طور پر ادا کئے گئے۔ ایک سو سے زائد سلم بستیوں میں 12پرائمری ہیلت کیر سنٹرس کے ذریعہ پانچ لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ گورنمنٹ ہاسپٹلس میں 13ہیلپ ڈیکس کے ذریعہ دو لاکھ سے زائد مریضوں کو مکمل مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائیلاسس سنٹرس 9500 مریضوں کو مفت سرویس دی گئی۔ مہیشورم منڈل کے گیارہ مواضعات کے 17ہزار سے زائد مریضوں کو مفت طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔ 204 ٹمریز اسکولس میں ڈیڑھ لاکھ طلبہ کے لئے چوبیس گھنٹہ ہیلت سرویس کا انتظام کیا گیا۔ حیدرآباد میں سٹی پولیس کے لئے ہیلتھ اسکریننگ پروگرام سے 17ہزار 5سو پولیس والے فیضیاب ہوئے۔ فاؤنڈیشن نے ایسے 500 خاندانوں کی نشاندہی کی ہے جو حادثات یا خرابی صحت کی وجہ سے پریشان حال ہیں‘ ان کیلئے راشن کٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ اہل خیر حضرات تعاون کرسکتے ہیں۔
Helping Hand Foundation
A/C: 024505004570
IFSC Code: ICIC0000245

About Gawah News Desk

Check Also

امراض قلب آرٹی فیشیل انٹلیجنس اورانسانی ہاتھپدم شری ڈاکٹر بلرام بھارگوا۔ چیف کارڈیوتھوراسک کا انٹرویو۔

سید خالد شہباز کوئی بھی ملک صحیح معنوں میں اسی وقت ترقی یافتہ کہلایا جاسکتا …

زبان اُردو سے گلزار کاعشق رنگ لایا

محمد اعظم شاہدتقسیم سے پہلے متحدہ ہندوستان کے پنجاب میں 1934 کو جنم ہوا سمپورن …

Leave a Reply