Friday , January 3 2025
enhindiurdu

آزاد فلسطین ریاست کا قیام۔سعودی عرب کا مطالبہ

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔
کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی مذمت کی گئی۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا ہے کہ غزہ سے جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کے خلاف جرم ہے، اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے روزانہ جنگی اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔

About Gawah News Desk

Check Also

”ختم جیسے ہی ہوا پہلا دہا“

فرید سحر‘ حیدرآباد۔ فون9848084306 الحمدللہ! مقدس ماہ صیام اب دوسرے دہے میں داخل ہوچکے ہیں۔ …

زکوٰۃ کے اصل مستحق کون؟

مدارس میں فیس کا نظام قائم کیجیے،نادار طلبہ کی فیس زکوٰۃ سے اداکیجیےعبدالغفار صدیقی-9897565066 زکوٰۃ …

Leave a Reply