Sunday , December 22 2024
enhindiurdu
Rahul and Priyanka Gandhi during an election rally and public meeting in Malkajgiri near Hyderabad on Tuesday. Pic: . Style Photo Service: PD1000287

پرینکاگاندھی کا ظہیر آباد میں روڈ شو، عوام کا ہجوم

پرینکا گاندھی نے حکمران بی آرایس پارٹی کی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے کمیشن کی حکومت قراردیااور کہا کہ ہر چھوٹے کام کیلئے کمیشن لیاجاتا ہے،بڑے بڑے پراجکٹس میں ہزاروں کروڑروپئے عوامی رقم کو لوٹاجاتا ہے۔تلنگانہ میں انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ظہیرآباد میں روڈ شو کیا۔اس روڈ شو میں کانگریس کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد دیکھی گئی جن کا جوش وخروش دیکھنے لائق تھا۔پرینکاگاندھی کو عوام کی جانب سے بہتر ردعمل حاصل ہوا۔پرینکاگاندھی جو کار میں سوار تھیں نے کار سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر عوام کی جانب سے کئے گئے استقبال کا جواب دیا۔بعد ازاں انہوں نے وہاں لگائے گئے اسٹیج پر چڑھ کر بھی ہاتھ ہلاکر عوام کے خیرمقدم کا جواب دیا۔اس موقع پر انہوں نے حکمران بی آرایس پارٹی کی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے کمیشن کی حکومت قراردیااور کہا کہ ہر چھوٹے کام کیلئے کمیشن لیاجاتا ہے،بڑے بڑے پراجکٹس میں ہزاروں کروڑروپئے عوامی رقم کو لوٹاجاتا ہے۔ریاست میں عوام کو رشوت خوری، مہنگائی ملی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ میں خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی ہو رہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ عوام نے دس سال سے بی آر ایس کی حکومت دیکھی ہے، ان دس سالوں میں بی آر ایس حکومت نے آپ کے ساتھ کیا کیا؟ کیا آپ کو نوکری مل گئی؟ کیا خواتین کی ترقی کے لیے کچھ کیا گیا؟انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ نوجوان اگر بہت محنت سے پڑھتے ہیں تو پیپر لیک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ گیس سلنڈر اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

بی جے پی ہٹاؤ۔ دیش اور دستور بچاؤ

مولانا سجاد نعمانی کا حیدرآباد میں خطاب۔ رپورٹ محمد حسام الدین ریاضہندستان کے ممتاز ومایہ …

لوک سبھا عام انتخابات کامنظر نامہ

کرہ ارض کے سب بڑے جمہوری ملک ہندوستان میں آزادی کے بعد سے بہت اہم …

Leave a Reply