Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

پروفیسر بیگ احساس کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس

شعبہ اردو و المنائی یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے 12/ستمبر کو گوگل میٹ پر پروفیسر بیگ احساس کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہو کہا کہ بیگ احساس ایک بہترین افسانہ نگار، معیاری نقاد، شفیق استاد، نامور ادبی صحافی اور بہترین انسان تھے۔ ان کے انتقال سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا جس کا پر ہونا نہایت مشکل ہے۔ پھر انہوں نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر بی جے راو کا تعزیتی پیام پڑھ کر سنایا۔ پروفیسر کرشنا ڈین اسکول آف ہیومانیٹیز نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ہم ایک اہم ادیب سے محروم ہوگئے ہیں۔ پروفیسر پرساد شعبہ سنسکرت اور پروفیسر بھونسلے صدر سنٹر برائے لسانیات و ترجمہ اور رفیق جعفر نے بھی بیگ احساس کی موت

پر افسوس کا اظہارکیا۔ پروفیسر رحمت یوسف زئی سابق صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد،پروفیسر نسیم احمد سابق صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی نے، پروفیسر شہاب عنایت ملک ڈین فیکلٹی آف آرٹس یونیورسٹی آف جموں، پروفیسر معین الدین جینابڑے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، پروفیسر ارتضی کریم صدر شعبہ اردو اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس نے، پروفیسر خواجہ اکرام الدین جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، پروفیسر شہزاد انجم صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، پروفیسر سید سجاد حسین سابق صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف مدراس، پروفیسر شوکت حیات سابق صدر شعبہ اردو امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، پروفیسر عبدالرب استاد، پروفیسر نسیم الدین فریس صدر شعبہ اردو مانو، پروفیسر بشیر الدین سابق صدر شعبہ اردو وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی، ممتاز ناول نگار ڈاکٹر صادقہ نواب سحر، شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اساتذہ پروفیسر حبیب نثار، ڈاکٹر زاہد الحق، ڈاکٹر اے آر منظر، ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈاکٹر نشاط احمد، ممتاز صحافی ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، ڈاکٹر اسلم فاروقی، ڈاکٹر طیب خرادی اور روحی گلناز نے اظہار تعزیت کیا۔ پروفیسر بیگ احساس کی دختر فرح تزئین نے انتہائی غمگین لہجہ میں اپنے بابا کو یاد کیا اور کہا کہ وہ آج جوکچھ بھی ہیں محض ان ہی کی بدولت ہیں انہوں نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ اس تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر کیرتی جاولے صدر شعبہ اردو مرہٹواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد، ڈاکٹر ابرارالباقی، ڈاکٹر شیخ سلیم، ڈاکٹر نورالامین، ڈاکٹر عظمی تسنیم اور کئی اساتذہ طلبا و طالبات اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔پروفیسر سید فضل اللہ مکرم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیااور شعبہ کی جانب سے پروفیسر بیگ احساس پر ایک سمینار کے انعقاد کی تجویز رکھی۔

About Gawah News Desk

Check Also

تلنگانہ میں مفت برقی اور 500 روپئے میں گیس سلنڈر عنقریب شروع

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ریاستی اسمبلی …

اردودنیاکی دس اہم زبانوں میں شامل کومی ایوارڈ تقریب سے ایس اے ہدیٰ، عامر اللہ خان اور عامر علی خاں کا خطاب

ڈاکٹر محمدعبدالرشید جنید کی رپورٹاردو کی ترقی و بقاء کے لئے اولیاء طلبہ کی ذمہ …

Leave a Reply