ایک مشہور اشاعتی ادارہ ایم ایس ایم پبلشنک ہاو¿س نے تلنگانہ کے 10ویں جماعت کے انگریزی نصاب سے متعلق اسٹڈی میٹرئیل کی تیاری میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کی انگلش ٹیچر مہہ جبین کلثوم کی خدمات سے استفادہ کیا ہے۔ تقریباً 500 صفحات پر مشتمل یہ کتاب شائع ہو کر منظرعام پر آچکی ہے۔ اس کامیابی پر ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے صدرنشین فضل الرحمن خرم نے مہہ جبین کلثوم کو مبارکباد دی ہے اور ان سے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ مہہ جبین کلثوم نے بتایا کہ اس کتاب میں آسان زبان اور تصاویر کی مدد سے تمام ابواب کی تشریح کی گئی ہے۔ طلبہ کو اس میں مختلف سوالات اور ایکٹیویٹی بھی دی گئی ہے جس سے نہ صرف انھیں امتحان میں اچھے نشانات حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ان کی مجموعی شخصیت بھی بہتر ہوگی۔ مہہ جبین کلثوم خود ایک مثالی ٹیچر ہیں۔ ان کی شادی 10ویں جماعت میں کامیابی سے قبل ہوگئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کی شدید خواہشمند تھیں، انھیں ان کے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کا تعاون حاصل رہا اور انھوں نے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ایم اے بی ایڈ تک تعلیم حاصل کی۔ اس اسٹڈی میٹرئیل کی اشاعت میں مہندر ملکوٹیا نے پراجکٹ کوآرڈینیٹر کا رول ادا کیا۔
محمدخواجہ فصےح الدےن کوعثمانےہ ےونےورسٹی سے ڈاکٹرےٹ کی ڈگری
محمدخواجہ فصےح الدےن ولد جناب محمدخواجہ معےن الدےن مرحوم ‘ موظف آرٹی سی کوعثمانےہ ےونےورسٹی نے پی اےچ ڈی کا مستحق قرار دےا جنہوں نے اپنا مقالہ بعنوان ” حےدرآباد کے اردو اخبارات کی ادبی خدمات کاتنقےدی وتحقےقی جائزہ پروفےسر محمدعلی اثر‘ مستقل نگران کاروپروفےسر مجےد بےدار‘سابق شعبہ صدراردو جامعہ عثمانےہ عارضی نگران کار‘ شعبہ اردو جامعہ عثمانےہ کی زےرنگرانی تحرےر کےا اس سے قبل موصوف ےوجی سی کے اسسٹنٹ پروفےسر کےلئے درکاراہلےتی امتحانات بھی کامےاب کرچکے ہےں ۔موصوف عثمانےہ ےونےورسٹی مےں کئی سال سے اپنی لازمی خدمات جےسے شعبہ امتحانات مےں اردوث اگزامےز‘ اسپےشل آفےسر کم روٹ آفےسر‘ آبزرورکم اسکوائڈ ممبر اور اردو اگزامےز وغےرہ کی حےثےت سے خدمات انجام دےتے آرہے ہےں جوسلسلہ ابھی جاری ہے ۔محمدخواجہ فصےح الدےن کوپی اےچ ڈی کی ڈگری ملنے پران کے دوست واحباب اوربہی خواہوں نے مبارکباد دی ۔موصوف کی ےہ کاوش ان کے محترم والدےن ان کے بڑے بھائی محمدخواجہ سمےع الدےن مرحوم اورشعبہ اردو جامعہ عثمانےہ کے مشفق اساتذہ کی دعاو¿وں کی مرہون منت ہے کہ آج موصوف اس مقام تک پہنچے۔
Check Also
Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know
The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …
CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch
Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …