Monday , April 29 2024
enhindiurdu

مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھےانویؒ کی حیا ت پر کتاب ”داستان مجاہد”

مجلس احرار اسلام ہند کے سابق صدر و پنجاب کے سابق شاہی امام شےر اسلام حضرت مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی مرحوم کی سوانح حےات پر شائع کی گئی کتاب شاہی امام پنجاب مولانا محمدعثمان رحمانی لدھےانوی نے خصوصی طور پر حضرت پےر جی حافظ حسےن احمد صاحب قادری مجددی صاحب بوڑےا کو پےش کی ، کتاب داستان مجاہد کو دےکھ کر حضرت پےر جی نے نہاےت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرماےا کہ ےہ کتاب شےر اسلام مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی مرحوم کی شخصےت کی جہاں عکاسی کرتی ہے وہےں ےہ اےک تارےخی دستاوےز ہے جو کہ آنےوالی نسلوں کے لئے ےقےنا مشعل راہ بھی ثابت ہوگا ، پےر جی حافظ حسےن احمد صاحب نے کہا کہ مرحوم مولانا حبےب الرحمن ثانی سے انکے خاندان کے تعلقات نسل در نسل دےنی نسبت سے آگے بڑھ رہے ہےں اور ےہ اللہ کرےم کا خاص کرم ہے ، انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم کی شخصےت صرف پنجاب ہی نہےں بلکہ پوری ملک کے مسلمانوں کا حوصلہ اور ہمت تھی وہ بے خوف شخصےت کے مالک تھے ان کی حےات میں ےہ بات روز روشن کی طرح عےاں تھی کہ وہ اللہ کےلئے کبھی کسی طاقت سے مرعوب نہےں ہوئے ،قابل ذکر ہے کے علمائے لدھےانہ کے سرخےل شیر اسلام مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی ۰۱ ستمبر ۱۲۰۲ءکو لدھےانہ مےں وصال فرما گئے تھے ، جس کے بعد ان کی حےات پر اےک کتاب جاری کرنے کا فےصلہ کےا گےا جو کہ ”داستان مجاہد“کی شکل مےں منظر عام پر آچکی ہے اس کتاب کے مرتب جناب مولانا مفتی محمد عارف جےسلمےری صدر جمعےت علماءلدھےانہ ہےں اس دستاوےزی کتاب مےں مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی نے اپنے والد مرحوم شےر اسلام مولانا حبےب الرحمن ثٓنی لدھےانوی کی حےات پر جامع قلم بند کےا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور علماءحضرات کے شےر اسلام کی حےات پر تحرےر کئے گئے مضامےن قلم بند کئے گئے ہےں جن مےںحضرت مولانا محمد سعےدی ، مفتی خالد سےف اللہ نقشبندی گنگوہی ،حضرت مولانا خالد سےف اللہ رحمانی صاحب ، مولانا سےد احمد خضر شاہ صاحب کشمےری ، مولانا شعےب اللہ مفتاحی ، حضر ت مولانا اختر امام عادل صاحب ، مولانا ڈاکٹر عبد الرحمن ساجد الاعظمی ، مولانا عبد القےوم حقانی ، مولانا نسےم اختر شاہ قےصر ، مولانا محمد راشد صاحب گورکھپوری ، مولانا کبےر الدےن فاران مظاہری ، صوفی محمد اسماعےل مالےرکوٹلوی ، پروفےسر ڈاکٹر محمد اقبال مالےرکوٹلہ ، مولانا ابو طالب رحمانی کلکتہ ، سمےت ملک کے متعددجےد علماءکے مضامےن درج ہےں ،

About Gawah News Desk

Check Also

Congress To Interact with Muslims and Christians Leaders On Socio-Economic Problems

Party to Release Minority Declaration after Dussehra Hyderabad, October 14: The Congress party will release …

دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز …

Leave a Reply