Monday , April 29 2024
enhindiurdu

عمرہ کے بہانے کوسی کمشنری کے علماء اور حفاظ کے چہروں پر مسکان لانے کی کامیاب کوشش

محبوب العلماء جناب حفیظ اللہ شریف کا دلی شکریہ۔ شاہنواز بدر قاسمی
30/اپریل 2023 کو ضلع سہرسہ کے جامعہ اصلاح البنات بوہروا کے پرشکوہ ہال میں میں مقامی علماء کے چہروں پر مسکان لانے کیلئے ”پیام انسانیت و مقام علماء کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلور سے تشریف لائے حاجی حفیظ اللہ شریف صاحب کے ذریعے زیارت حرمین شریفین (عمرہ) کیلئے الحمدللہ ہمارے علاقے کے 20 علماء، ائمہ و حفاظ کا نام قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیاگیا-
اس پروگرام میں شریک تمام علماء اور ائمہ کو خوش دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی، اس نوعیت کے پروگرام بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، بہت دنوں بعد مقامی سطح کے اکثر علماء سے ملنے جلنے اور تعارف کا موقع ملا-اس موقع پر ضلع سہرسہ، سوپول، مدھے پورہ، دربھنگہ سمیت دیگر اضلاع کے علماء کرام اور ائمہ حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس میں پٹنہ جنکشن جامع مسجد کے امام مولانا محمد اسعد قاسمی، مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی، قاری رضوان، مولانا طاہر قاسمی، قاری نوراللہ نعمانی، مولانا آفتاب ندوی، مفتی جعفر امام وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔عمرہ کیلئے منتخب کئے گئے تمام حضرات کو گلدستہ پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس شاندار اور کامیاب پروگرام کے انعقاد کیلئے بانی ادارہ جناب مولانا محمد مجیب رحمانی صاحب، مہتمم جناب نجم الہدی صاحب، مفتی معراج صاحب اور مولانا نظام الدین اشاعتی سمیت تمام منتظمین کو دلی مبارکباد۔

About Gawah News Desk

Check Also

Congress To Interact with Muslims and Christians Leaders On Socio-Economic Problems

Party to Release Minority Declaration after Dussehra Hyderabad, October 14: The Congress party will release …

دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز …

Leave a Reply