Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کیلئے سلیکشن پرسابق کرکٹرز ناراض

ایشیا کپ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوچکا ہے۔ لسٹ آتے ہی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ سابق کرکٹروں نے ٹیم کے انتخاب پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سابق آل راونڈر مدن لعل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی فٹنس کا بھی یقین نہیں ہے، ان دونوں نے مقابلے کی کرکٹ نہیں کھیلی ہوئی، کرکٹرز کو میچ فٹنس ثابت کرنے پر اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔مدن لعل کا کہنا ہے کہ نیٹ اور میچ میں بیٹنگ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں، لیگ اسپنر چہل کو منتخب نہ کرنا حیران کن ہے۔سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ میں ہوتا تو ہر صورت میں چہل کو ٹیم میں منتخب کرتا۔
سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا اور پرسدھ کرشنا ایک وقفے کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے۔ عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ اب ہندوستان کو ایک اضافی بولر کے ساتھ کھیلنا ہو گا جو بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، میرے اسکواڈ میں چہل ضرور ہوتا۔سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ مجھے کے ایل راہول کے سلیکشن پر فکر مندی ہے وہ فٹ نہیں ہے، ان کو اور شریاس ائیر کو ابھی زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا۔کے ایل راہول اور جسپریت بمرا ہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وراٹ کوہلی، شْبھمن گِل، شریس ائیر، سوریا کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا اسکواڈ میں شامل ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply