Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

پانچویں نمبر پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں۔کراچی میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے، اگر کوئی غلطی ہوتی ہi تو بھلا کر آگے بڑھتے ہیں، ہمارا فوکس صرف سیریز جیتنے پر ہوتا ہے۔محمدرضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب پروفیشنل ہیں اس لیے ہر پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، ہر پوزیشن پر کھلاڑی کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، میں چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں، ضروری نہیں کہ جو میں چاہتا ہوں کپتان اور کوچ بھی وہ ہی چاہیں۔وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ مختلف بنی ہوئی ہیں، ہمارا مقصد صرف جیت ہے، سب جانتے ہیں ون ڈے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں، کنڈیشنز کو سمجھنا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں پر خوشی ہوتی ہے، میں کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں کرتا۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply