Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

قومی اردو کونسل کو بند کئے جانے کی خبریں بے بنیاد: پروفیسر شیخ عقیل احمد

پچھلے دو دنوں سے سوشل میڈیا پر بعض لوگ یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ وزارت تعلیم حکومت ہند، قومی اردو کونسل کو بند کر نے جارہی ہے۔ یہ سلسلہ دراصل کونسل کے ایک حالیہ اعلان کے بعد شروع ہوا ہے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس سال گرانٹس ان ایڈ سکیموں کے لیے نئی درخواستیں نہیں لی جائیں گی۔ یہ اعلان اس لیے کیا گیا ہے کہ پچھلے سال آنے والی درخواستوں پر گورننگ کونسل نہ ہونے کی وجہ سے عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا، ایسے میں نئے مالی سال میں درخواستیں طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے،اسی لیے کونسل نے یہ نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ اس پورے معاملے پر بذات خود کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے وضاحت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کونسل کو بند کیے جانے کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں نہ کونسل بند ہورہی ہے، نہ اس کی سرگرمیوں پر کوئی بندش لگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرانٹس این ایڈ اسکیم کے تحت صرف پانچ سے چھ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اور اگر گرانٹس این ایڈ اسکیم کسی وجہ سے بند بھی ہوجائے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ این سی پی یو ایل بند ہوجائے گی۔ انھوں نے صاف کیا کہ این سی پی یو ایل کی تمام اسکیمیں بدستور و بحسن و خوبی چل رہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سال بھی حکومت کی طرف سے پچھلے سال سے دس فیصد زیادہ گرانٹس ملی ہیں۔
انھوں نے حقیقی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دراصل این سی پی یو ایل کی گورننگ کونسل 4 دسمبر 2021 سے نہیں بنی ہے، جس کی وجہ سے نہ فائنانس کمیٹی اور نہ ایگزیکیٹیو کونسل کی تشکیل ہو پائی ہے، کیوں کہ گورننگ کونسل کے ممبران میں سے ہی چند ممبرس کو فائنانس کمیٹی اور چند ممبرس کو ایگزیکیٹیو کونسل کا ممبر بنایا جاتا ہے۔ گرانٹس این ایڈ اور نئے اردو، فارسی، عربی،کمپیوٹر اور گیلی گرافی وغیرہ کے سینٹرس کھولنے کے لیے فائنانس کمیٹی اور ایگزیکیٹیو کونسل سے منظوری لینی پڑتی ہے۔ یہاں تک کہ این سی پی یو ایل کے ڈائرکٹر کوبھی ایگزیکیٹو کونسل ہی تین سال کے لیے اختیارات تفویض کرتی ہے، اس کے بعد ہی ڈائرکٹر این سی پی یو ایل کے تمام امور انجام دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گورننگ کونسل نہ بننے کی صورت میں ڈائرکٹر کوئی بھی نیا کام یا نئی اسکیم یا نیا سینٹر نہیں کھول سکتا ہے۔ صرف پرانے کھلے ہوئے سینٹر کو چلا سکتا ہے اور روزمرہ کا کام کر سکتا ہے۔اسی طرح گرانٹس این ایڈ کی تمام اسکیمیں مثلاً این جی اوز یا اداروں کو سیمینار کے لیے گرانٹس نہیں دیے جا سکتے ہیں، کتابوں کی تھوک خریداری ،مسودوں کو شائع کرانے کے لےے گرانٹس یا نئے ریسرچ پروجیکٹ کے لےے گرانٹس وغیرہ نہیں دیے جاسکتے ہیں۔
ماہنامہ ”صدائے شبلی“ حیدرآباد کا تازہ شمارہ منظر عام پر
د کا ترجمان ماہنامہ ” صدائے شبلی“مارچ و اپریل۳۲۰۲ءکے شمارے ڈاکٹر محمد محامدہلال اعظمی کی ادارت میں شائع ہوچکے ہیں، مذکورہ شمارے میں مختلف موضوعات پر متعدد مضامین، غزلیں ونظمیں شامل اشاعت ہیں۔
مارچ کے مشمولات: اپنی بات (ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی) اخلاقِ نبوی (علامہ شبلی نعمانیؒ) انسان کی جہالت اور عجز و فقر کا جائزہ (مولوی حبیب الرحمن )میرے بچپن کا رمضان اورعید( ڈاکٹر محمدنصیر الدین منشاوی ) خواتین کا عالمی دن اور مصری خاتون(ڈاکٹر ولاءجمال العسیلی)آمدِ رمضان (فضیل فوز) 60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟ (ڈاکٹر علیم خان فلکی )نظام ِحیدرآباد‘ کرنل امیرالدین اورخلافت عثمانیہ کے مخفی دستاویزات(ڈاکٹرسید حبیب امام قادری) نظم (جہانگیرقیاس) پیغام آفاقی کا ناول”دوست“اور مسئلہ طلاق (شیخ شہباز) غزل (ڈاکٹر نادر المسدوسی) غزل(فہیم خیر محمد یٰسین ہابیل)مولانا ڈاکٹر محامد ہلال اعظمی کی دو کتابیں(مبصر: اسامہ ارشاد معروفی قاسمی) رپوتاژ(ڈاکٹر محمد آصف علی)خبر(محمد زاہد اقبال)
اپریل کے مشمولات: اپنی بات(ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی)اخلاقِ نبوی (علامہ شبلی نعمانیؒ) اختلاف امت اور ان کا حل (حضرت مولانا مفتی شفیع)دین فطرت کی پہچان (مولوی حبیب الرحمن )علامہ شبلی کی ایک اورتقریر(شمس العلماءکاخطاب ملنے پر)(ڈاکٹر الیاس الاعظمی )قمرجالی کے تنقید و تبصرے: ایک جائزہ (صبیحہ سلطانہ) اردو رپورتاژ کے مجموعے (حیدرآباد کے حوالے سے)(نسرین صدیقہ)غزل (سردارسلیم) عصر حاضر میں صحافیوں کا کردار اور فضلاءمدارس کی ذمہ داریاں! ( ڈاکٹر آصف لئیق ندوی)تری مسکراہٹ (ڈاکٹر رحیم رامش) چٹ نکاح پٹ ولیمہ ۔ کیوں نہیں؟(ڈاکٹر علیم خان فلکی )(ہندو سماج کی ذات پات اور غیر ہندو سماج کی ذات پات میں فرق) (احمد نور عینی ) غزل(رہبرپرتاب گڑھی) غزل(نورالدین نورغوری)”حرف واثر“ اور بیان شبلی -ایک مطالعہ(مبصر: اسامہ ارشاد معروفی قاسمی)شمارے آپ ہماری ویب سائٹ www.shibliinternational.com پر پڑھ سکتے ہیں۔مولانا ڈاکٹرمحمدمحامدہلال اعظمی موبائل نمبر9392533661 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply