Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

غزل

از: قاضی فاروق عارفی
صوم وصلٰوة کایہ مقدس مہینہ ہے
آیا ہے کیسی ان سے ماہِ صیام آج
پہنچا ہے خاص رحمتِ حق کا پیام آج
کرنے لگے ہےں بڑھ کے فرشتے سلام آج
ہونے لگا جہاں میں عجب اہتمام آج
فرماتے ہےں حدیث میں اللہ کے رسول
قرآن کاہُوا ہے اسی ماہ میں نزول
برکت سے اس کی ہوتی ہے ہر ایکدعا قبول
جانے نہ دیں گے ہاتھ سے اس ماہ کو فضول
اللہ کی رحمتوں کا مہینہ ہے دوستوں
کن کن فضیلتوں کا مہینہ ہے دوستو
دینی حرارتوں کا مہینہ ہے دوستو
یعنی عبادتوں کا مہینہ ہے دوستو
اس ماہ میں فضیلتِ عمرہ عجیب ہے
موقع یہ جس کو مل گیا وہ خوش نصیب ہے
کعبہ کی سرزمین کے جو بھی قریب ہے
بہر شفاعت اس کو خدا کا حبیب ہے
روزہ ، نماز اور سخاوت کی دھوم ہے
ہر سو خدائے پاک کی رحمت کی دھوم ہے
مسجد میں اعتکاف و تلاوت کی دھوم ہے
سینے میں مومنوں کے ،عبادت کی دھوم ہے
آتی ہے اس مہینہ میں اک رات شان سے
ہوتا ہے پھرنزول مُلک آن بان سے
تعریف اسکی کیا ہو کسی کی زبان سے
قرآن میں عیاں ہے یہ حق کے بیان سے
قرآن کے مہینے کی عظمت نہ پوچھئے
بندوں کے حق سے کتنی ہے قربت نہ پوچھئے
سرکار کیے کیسی عنایت نہ پوچھئے
فاروق کی جو چمکی ہے قسمت نہ پوچھئے
صوم وصلٰوة کا یہ مقدس مہینہ ہے

About Gawah News Desk

Leave a Reply