حیدرآباد۔14/نومبر۔ محمد اظہر الدین ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹر پرائیزیس نے آج یوم اطفال کے موقع پر ہزاروں طلبہ کو حلف دلایا کہ ہندوستان کو نشہ کی لعنت سے آزاد کروایا جائے گا۔ محمد اظہر الدین آج صبح سنجیویا پارک میں نشہ مکت ابھیا ن ریالی سے مخاطب تھے جس کا اہتمام ویک اپ ہیومانیٹی آرگنائیزیشن نے کیا تھا۔ جناب فہیم قریشی صدر ٹمریز، جناب طارق انصاری چیرمین تلنگانہ مائیناریٹی کمیشن، جناب افتخار شریف فرسٹ اوور سیز سٹیزن کے علاوہ ڈی ایس پی نارکوٹیکس مسٹر سیدلو، سابق ایم ایل اے، ایم رنگا ریڈی اسد الدین عباس، یوتھ امبیسیڈر ویک اپ ہیومانیٹی کانگریس قائد شیخ اکبر، مجتبیٰ عامر چیرمین وی آئی پی انٹر نیشنل اسکولس اور سید واسع لیگل ایڈوائیزرشہ نشین پر موجود تھے۔سید نور بانی و صدر آرگنائیزیشن نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کاروائی چلائی۔ محمد اظہر الدین نے نشہ مکت ابھیان کی ستائش کی اور سوسائٹی کو نشہ کی لت سے آزاد کرنے کی کاوشوں کا خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ہر ایک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو بالخصوص نوجوان نسل کو ڈرگس کی لعنت سے محفوظ رکھے۔ نشے کی لعنت سے گھر اجڑ جاتے ہیں، خاندان بکھر جاتے ہیں، معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے اور ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتا ہے۔محمد اظہر الدین اور دیگر مہمانوں نے فضاء میں کبوتر وں کو آزاد کرکے اس مہم کا آغاز کیا۔ مختلف اسکولس کے طلبہ و طالبات نے جو مختلف نعروں کے پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے، تالیوں کی گونج میں ان کی تقریر کی سماعت کی۔ جناب فہیم قریشی نے خبردار کیا کہ نوجوانوں میں نشہ کی لعنت سے ان کے والدین پریشان ہیں۔ کیونکہ بچوں کا کیرئیر اور مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔ انہوں نے سماج کی اہم شخصیات کو نشہ مخالف تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے وقفہ وقفہ سے اپنے خون کا معائنہ کرنے اور صحت کی نگہہ داشت پر زور دیا۔ جناب افتخار شریف نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت ان کی سرگرمیوں اور ان کے دوست و احباب پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ نشہ مکت ابھیان کو ہندوستان سے امریکہ تک پہنچا دیں گے۔ جناب سید نور نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نئی نسل پر نظر رکھے اور ان میں شعور بیدار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تحریک کا اگست میں دار الحکومت دہلی میں آغاز ہوا تھا جس میں کئی ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا تھا۔ جناب طارق انصاری، اسد الدین عباس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کئی سیاسی قائدین علماء اور اکابرین کے علاوہ مختلف اسکولس کے نمائندے موجود تھے۔
Check Also
اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا
اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …
دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک
اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس …
Gawah (The Witness) – Latest News, Current Affairs, Politics, Sports, Religion, Literature, Technology, Education, National, Local – Hyderabad Telangana India World Fearless By Birth, Pristine by Choice – First National Urdu Weekly From South India – Latest News, Breaking News, Special Stories, Interviews, Islamic, World, India, National News