Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

گستاخی معاف

۔۔۔۔۔۔ سید فاضل حسین پرویز ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ قطر کو جزیرہ بنادیا جاے گا…… سعودی عرب کا اعلان
l اور سعودی دولتمند غیرملکی حسیناؤں کے ساتھ اس جزیرہ پر تفریح منانے آیا کریں گے ۔
۔۔۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی عالمی تنظیم کوامداد بند ……. ٹرمپ کا اعلان
 l آگئے اپنی اوقات پرابن اسرائیل…اور کیا توقع کی جاسکتی ہے
۔۔۔ ہالینڈ نے پاکستان کے دبا ؤ پر گستاخانہ کارٹون بنانے کا مقابلہ منسوخ کردیا۰۰۰۰اہم خبر
l عمران خان کی تباہ کن بولنگ کے آگے مغرب بے بس
۔۔۔ پاکستان پرائم منسٹر ہاوز کی قیمتی کاروں کا ہراج……عمران خان
l پاکستان کو کنگال بنانے والے سرمایہ داروں کی کاروں بنگلوں ہیلی کاپٹرس کیوں نہیں!
۔۔۔ ناراضگی جمہوریت کی حفاظتی پرت ہے‘ پریشر کوکر کی طرح دباؤگے تو پھٹ پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ جج کا ریمارک
l چاہے وہ انسانی حقوق جہد کار ہوں یا اقلیتیں!
۔۔۔ مودی کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتاری نہیں بلکہ گھروں پر نظربند۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ
l خوش قسمت ہیں جہد کار‘ ورنہ اسی قسم کے الزام میں تو کئی بے گناہ انکاؤنٹرس میں مارے جاچکے ہیں!
۔۔۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ گندگی نہ پھیلانے کا مشورہ ۔۔۔وزیر اعظم مودی
l الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ چاہے کتنی ہی گندگی کیوں نہ پھیلے!
۔۔۔ عوام کو قبل از وقت انتخابات کی وجہ بتانی چاہئے۔۔۔کے سی آر اورجانا ریڈی کا مطالبہ
l کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی… کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے!
۔۔۔ نوٹ بندی پر مودی نے جھوٹ بولا۔۔۔۔۔۔کانگریس
l اگر پہلی بار بولا ہے تو قابل معافی!
۔۔۔ ٹی آر ایس‘ بی جے پی بھائی بھائی…. انگریزی اخبار ہنس انڈیا کی سرخی
l ہندی۔چینی بھائی بھائی کا انجام یاد رہے!
۔۔۔ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی ذمہ دار میانمار فوج۔۔۔ امریکہ
l عراق، افغانستان، بوسنیا، چیچنیا کے مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دارکون؟
۔۔۔ رحیم الدین انصاری تلنگانہ اردواکیڈیمی کے چیرمین ۔۔۔ ایک خبر
l یتیموں کی کفالت کا تجربہ کام آے گا !
۔۔۔ گائے کی لات سے بی جے پی ایم پی شدید زخمی ………ایک خبر
l ماتا کی رکھشا کے لئے آشیرواد کا اپنا انداز
۔۔۔ یوپی میں چپراسی کی 62جائیدادوں کے لئے 3500 پی ایچ ڈی ہولڈرس امیدواروں میں شامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک خبر
l اور یہ نوکری بھی انہیں نہیں مل سکے گی کہ پہلے ہی سے …..

About TheTeam

Check Also

اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا

اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …

دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک

اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس …

Leave a Reply