Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

کم خرچ کے لالچ میں جعلساز ایجنٹس کا شکار نہ بنیں

ڈاکٹر الحاج محمد عبدالرزاق پروپرائٹر رزاق انٹرپرائزس سے گواہ کی بات چیت
آپ چاہے عمرہ و حج کا عزم کریں یا بیرون ملک ملازمت کا ارادہ کریں‘ آپ کو صحیح رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ یقینی طور پر کسی ایجنٹ کے ذریعہ ہی آپ کی رسمی کاروائیاں پوری ہوں گی۔ آئے دن آپ پڑھتے اور سنتے آئے ہوں گے کہ فلاں ایجنٹ نے دھوکہ دے دیا، فلاں ایجنٹ نے رقم ہڑپ کرلی، فلاں ایجنٹ آپ کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ غائب ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ اچھے بھلے لوگ شاطر اور جعلساز ایجنٹس کے شکار ہوجاتے ہیں۔ کھٹی میٹھی باتیں، متاثر کرنے والے اخباری اشتہارات اور فریبی جال میں پھانسنے والے سوشیل میڈیا کلپس کے ذریعہ پڑھے لکھے یا کم پڑھے لکھے روزگار کے متلاشیان ہر دور میں پریشان ہوتے رہے ہیں۔ حج و عمرہ کے نام پر ہر سال جعلساز ایجنٹس کی ہیراپھیری اور دھوکہ و فریب کی خبریں سنتے اور پڑھتے ہیں۔ کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں کا لالچ دے کر یہ ایجنٹس جو مسلمہ اور حکومت کے منظورہ ایجنٹس نہیں ہوتے‘ آپ کو شکار کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ان کی پہچان کے لئے ضروری ہے کہ آپ جب کسی ایجنٹ سے رابطہ قائم کریں‘ یہ جانچ پڑتال ضرور کرلیں کہ اس ایجنٹ کے پاس لائسنس ہے یا نہیں۔ اس کے خلاف کوئی عوامی شکایت تو نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس کا اپنا ذاتی کردار کیسا ہے؟ جس کے پاس لائسنس نہیں اس کی خدمات حاصل کرنا اپنا پیسہ، وقت، توانائی اور اپنا مستقبل تباہ کرنے کے مماثل ہے‘ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر الحاج محمدعبدالرزاق پروپرائٹر رزاق انٹرپرائزس نے گواہ سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
ڈاکٹر الحاج محمد عبدالرزاق حیدرآباد کے سینئر ترین میان پاور کنسلٹنٹ اور ٹراویل ایجنٹ ہیں۔ رزاق انٹرپرائزس کو 1976ء میں قائم کیا جو اگلے سال سے گولڈن جوبلی سال میں داخل ہوجائے گا۔ الحاج ڈاکٹر محمد عبدالرزاق نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور جئے پور یونیورسٹی سے لاء میں پی ایچ ڈی کیا۔ آپ کے والد الحاج محمد عبدالستار محبوب نگر کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے اور چچا محمد عبدالقادر محبوب نگر کے مشہور ایڈوکیٹ تھے۔ بچپن ہی سے عبدالرزاق صاحب کو قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا‘ جس کی انہوں نے تکمیل کی۔ کم عمری میں میان پاور کنسلٹنٹ اور رزاق انٹرپرائزس قائم کرنے کے بعد ان کی مصروفیات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا کیوں کہ انہوں نے ٹراویل فیڈریشن آف آندھراپردیش کے صدر کی حیثیت سے ایمیگریشن آفس کے حیدرآباد میں قیام کے لئے لگ بھگ دو سال تک زبردست جدوجہد کی اور ان کی کاوشوں سے اپریل 1995ء میں مرکزی حکومت نے حیدرآباد میں امیگریشن کلیرینس آفس قائم کی‘ ورنہ اس سے پہلے حیدرآباد کے تمام ایجنٹس اور متلاشیان روزگار کو ایمگریشن کلیرنس کے لئے ممبئی یا دہلی جانا پڑتا تھا۔
جناب عبدالرزاق کی نمائندگی سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ آندھراپردیش کے تمام ٹراویل اور ریکروٹنگ ایجنٹس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی ہوگئی۔ اوورسیز منسٹری نے بھی جناب عبدالرزاق کی مشاورتی خدمات سے وقتاً فوقتاً استفادہ کیا۔ جناب محمد عبدالرزاق نے ریکروٹنگ کنسلٹنٹ اور حج و عمرہ ٹراویل ایجنٹ کے طور پر اپنی منفرد پہچان بنائی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حج و عمرہ کے نام پر فرضی ایجنٹس بالکل ایسی ہی کام کرتے ہیں جیسا کسی زمانے میں تھیٹرس میں فلموں کے ٹکٹس بلیک کرنے والے کیا کرتے تھے۔ کم خرچ پر عمرہ و حج کا لالچ دے کر عازمین عمرہ و حج سے رقم جمع کرلی جاتی ہے اور پھر مسلمہ اور حکومت کے منظورہ ایجنٹس کے توسط سے انہیں عمرہ یا حج کو روانہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے کئی واقعات پیش آئے جو ایجنٹس ساری کی ساری رقم لے کر فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق نے بتایا کہ جیسے جیسے نئی ٹکنالوجی عام ہوتی جارہی ہے‘ ویسے ویسے ٹراویل ایجنٹس اور ٹور آپریٹرس کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں‘ لیکن جو واقعی مستند ایجنٹس ہیں‘ وہ نقصانات کے باوجود خدمات انجام دے رہے ہیں
ڈاکٹر عبدالرزاق نے جن کے فرزند جناب محمد عبدالجلیل سینئر سیول جج اور صاحبزادی فرحین کوثر جونیئر سیول جج ہے۔ قانون کی تعلیم کو گھر گھر عام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہر فرد قانون کی تعلیم حاصل کرے۔ وکالت کرنا ضروری نہیں ہے‘ یہ تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کرتی ہے۔ خود اپنی زندگی کا معیار بہتر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے لاء ایجوکیشن کو عام کرنے کیلئے شعور بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ اسکول میں قانون کو ایک لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جانا چاہئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق نے لاء اسٹوڈنٹس کے لئے کوچنگ کا اہتمام بھی کیا اور کئی طلبہ کی مختلف طریقوں سے اعانت بھی کی۔
رزاق انٹرپرائزس کی خدمات
عمرہ حج ٹورس کا مکمل پیاکیج، آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، کنیڈا، یو ا ے ای کے لئے اسٹوڈنٹس ویزا اور ٹورسٹ ویزا کے لئے گائیڈنس۔مزیدمعلومات کے لئے رابطہ کریں:
040-23241027, 9849014343

About Gawah News Desk

Check Also

گلف میں کام کرنے والے ورکرس کیلئے خصوصی بورڈ قائم کرنےچیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گلف میں کام کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کے لئے …

سعودی جیل میں قید عبدالرحیم کی رہائی کیلئے 34.4 کروڑ روپئے کی امدادکیرالہ میں بے مثال کراؤڈ فنڈنگ

محمد سیف الدین (ریاض‘سعودی عرب)ایسے وقت جبکہ ماہ رمضان میں ایک جانب ذکو?، فطرہ، عطیات …

Leave a Reply