Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین

انچار ج صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین، شعبہ اُردو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، حیدرآباد، تلنگانہ میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر (سی) اور انچارج صدر شعبہ اُردوکے عہدہ پر برسرخدمت ہیں۔انھوں نے 15/مارچ 2024 کو انچارج صدر شعبہ اُردو کا جائزہ لیا ہے۔ اس سلسلہ میں 13/ مارچ 2024 کو وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی منظوری کے بعد رجسٹراریونیورسٹی ہذا کی جانب سے احکامات تقرر جاری کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مخدوم شعبہ اُردوکے ممبر بورڈآف اسٹیڈیز بھی ہیں۔ تاحال یونیورسٹی ہذا کے انڈرگرائجویٹ اور پوسٹ گرائجویشن (اُردو) کے نصابی کتابوں میں 8 اسباق(آئی ایس بی این) کے ساتھ شائع ہوچکے ہیں۔ 18 نصابی کتابوں (یوجی او ر پی جی) کے بحسن و خوبی کوآرڈینیٹر بھی رہے ہیں۔ دکن کی مشہور و معروف جامعہ، عثمانیہ یونیورسٹی سے بعنوان ”پروفیسر رفیعہ سلطانہ فن اور شخصیت“ پرتحقیقی مقالہ پیش کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ریاستی اور قومی سطح کے یو جی سی کیرلسٹیڈ میگزین، آئی ایس بی این اور آئی ایس ایس این پر مشتمل رسائل و جرائد میں موصوف کے تاحال 10تخلیقی، تحقیقی اور تنقیدی مضامین شائع ہوئے ہیں۔ ریاستی،قومی، بین الاقوامی سمینار میں تاحال 15 تحقیقی مقالے پیش کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر مخدوم محی الدین ماضی میں آل انڈیا ریڈیو(حیدرآباد) آکاش وانی میں بحیثیت ”یووا وانی اناؤنسر“بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،موصوف 25 سال کا صحافتی تجربہ رکھتے ہیں اورحیدرآباد سے نکلنے والے 76 سالہ قدیم،مشہور و معروف کثیر الاشاعت روزنامہ ”سیاست“ میں بحیثیت سینئر سب ایڈیٹر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔وہ کئی زبانوں کے ماہر ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا

اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …

دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک

اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس …

Leave a Reply