Thursday , November 14 2024
enhindiurdu

تلنگانہ اور آندھرا کے 52حج گروپ آرگنائزرس کو کوٹہ الاٹمنٹ

حج 2024ء کیلئے حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور حج ڈیویژن کا سرکلر۔ حج عمرہ اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس
حج و عمرہ آرگنائزرس اسوسی ایشن کے صدر جناب عبدالرزاق قمر میڈیا پلس آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر میں محمد سراج، فہیم دیانی اور شیخ اسلم دیکھے جاسکتے ہیں۔
حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور حج ڈیویژن نے حج 2024 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا کے 52 حج گروپ آرگنائزرس (HGOs) کو 3592 حجاج کا کوٹہ الاٹ کیاگیا ہے۔ یہ کوٹہ CAT-1 اور CAT-2 کے تحت الاٹ کیا گیا ہے۔ ان میں تلنگانہ کے 18 حج گروپ آرگنائزرس کو CAT-1 کے تحت 1833اور CAT-2 کے تحت 1052 حجاج کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔CAT-1 میں بعض کاکوٹہ 101 اور بعض کا کوٹہ 102 ہے۔CAT-2 میں ہر ایک حج گروپ آرگنائزرس HGOs کو 50یا 51 حجاج کا کوٹہ ملا ہے۔ اس طرح تلنگانہ سے 2885حجاج کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔
آندھرا میں ایک حج گروپ آرگنائزرس کو CAT-1 کے تحت 102 اور 12حج آرگنائزرس کو فی کس 50 یا 51 حجاج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے اس طرح جملہ 707حجاج کا کوٹہ الاٹ ہواہے۔ یہ اعلان حج عمرہ گروپ آرگنائزرس اسوسی ایشن تلنگانہ حیدرآباد کے عہدیداروں نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
الحاج محمد عبدالرزاق قمر صدر، جناب محمد سراج سکریٹری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت فینانس حکومت ہند ریوینو ڈپارٹمنٹ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹکسس (TPL Division)کے سرکولر نمبر 10/2023کے LRS مورخہ 16/ مئی 2023کے تحت اور اوورسیز ٹورپروگرام پیاکیج، پرچیس کیلئے7لاکھ روپئے تک 5%(TCS)اور اس سے زیادہ کی رقم پر 20% (TCS) مقرر کیا گیا ہے۔یہ رقم بعد میں حاجی کو واپس مل جائے گی۔ ا سکے علاوہ GST5%ادا کرنا ہوگا۔ یہ رقم عازمین کو حج پیاکیج کی رقم کے علاوہ ادا کرنی ہوگی۔ GST واپس نہیں ملے گا۔
حکومت سعودی عرب کی جانب سے 15% VATٹیکس ا ور 5% میونسپل ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔حج پیاکیج کی رقم میں یہ اخراجات شامل ہیں -جناب عبدالرزاق قمر نے کہا کہ اسوسی ایشن میں جو HGOsرجسٹرڈ نہیں ہے اور جنہیں کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا ہے وہ HGOsحج کروانے کا وعدہ کرتے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں،ورنہ رقم اور سال بھی ضائع ہوجائے گا۔
گورنمٹ آف انڈیا منسٹری آف میناریٹی آفیرس حج ڈیویژن تمام انڈیا کے HGOs کی تفصیلات https://pto.haj.gov.in پر موجود ہے۔
تمام تفصیلات تلنگانہ،آندھرا HGOs کی ویب سائٹ www.hgos.in/how-to-join/ پردستیاب ہے‘ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
حکومت سعودی عرب کی جانب سے 15% VATٹیکس ا ور 5% میونسپل ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔حج پیاکیج کی رقم میں یہ اخراجات شامل ہیں۔
منسٹری آف حج سعودی عربیہ حج 2024 (1445ھ)کیلئے منیٰ کی جگہ کو 5زونس Zone-1, Zone-2, Zone-3, Zone-4 & Zone-5, میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Zone-1,2,3,4 اولڈ منیٰ ہے اور Zone-5 ایکسٹنسن منیٰ ہے۔ سرویس Category کو چارزمرہ میں تقسیم کیا گیا ہے Cat-A, Cat-B, Cat-C & Cat-D
اس مرتبہ حج 2024کی پالیسی کے تحت ان جگہوں کو HGOs کو آن لائن سلیکٹ کرنا ہے اور یہ زونس اور کیٹیگریز first come first basis کے تحت دستیاب ہیں۔
اسوسی ایشن میں جو HGOs رجسٹرڈ نہیں ہیں اور جنہیں کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا ہے وہ HGOs حج کروانے کا وعدہ کرتے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں، ورنہ رقم اور سال بھی ضائع ہوجائے گا۔ بکنگ کے وقت HGOsکے لائنس کی کاپی ضرور چیک کرلیں۔ بوگس آپریٹرس سے چوکس رہیں‘ ماضی میں کئی عازمین حج اپنی رقم اور حج کی سعادت سے محروم ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ کے جن 18 حج گروپس آرگنائزر کو CAT-1 کے تحت کوٹہ الاٹ کیا گیا ان کے نام یہ ہیں:ال یٰسین ٹورس اینڈ ٹراویلس، گولڈن ٹراویلس، ال آعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس، عرفات ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپس، الٹن ٹراویلس اینڈ کارگو، الحرا ٹورس اینڈ ٹراویلس، رائیل ٹراویلس اینڈ کارگو سرویسس، مبارک حج اینڈ عمرہ سرویس، رزاق انٹر پرائزس، شریف ٹورس اینڈ ٹراویلس، حاجر ٹورس اینڈ ٹراویلس، گلوبل ٹورس اینڈ ٹراویلس، گولڈن ویلس ٹراویل سرویسس، بکاٹورس اینڈ حج عمرہ سرویسس،مدنی حج گروپ، احمد حج اینڈ عمرہ ٹورس،عارض ٹراویلس اینڈ ٹورس، ال عجابہ ٹورس حج اینڈ عمرہ سرویسس۔
تلنگانہ کے جن 21 حج گروپس آرگنائزر کو CAT-2 کے تحت کوٹہ الاٹ کیا گیا انکے نام یہ ہیں
مدینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، الاقصی ٰ ٹورس اینڈ ٹراویلس، ایرورلڈ ٹورس اینڈ ٹراویلس، حسامیہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، یونک ٹراویلس، المکہ حج اینڈ عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، فضل حج گروپ، ثنا ٹورس اینڈ ٹراویلس، آر کے حج وعمرہ ٹورس، ہاریزن ٹراویلس پرائیویٹ لمیٹیڈ، رومیزا ٹراویلس اینڈ ٹورسٹ بیورو، رئیس انٹرپرائزس، ا لتابہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، جمال ٹورس اینڈ ٹراویلس، مزمل انٹر پرائزیس،صدیقی ٹورسٹ اینڈ ٹراویلس، ال محسن ٹورس اینڈ ٹراویلس، یونائیٹڈ ٹراویلس، انعام ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپ، الوطن ٹورس اینڈ ٹراویلس، ال ساگر حج عمرہ ٹورس۔
آندھرا کے واحد حج گروپس آرگنائزر اکبر ٹراویلس سرویسس کو-1 CAT کے تحت کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔اور 12،HGOsکو CAT-2 کے تحت کوٹہ الاٹ کیا گیا‘ ان کے نام یہ ہیں:
باشاہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، قومی ٹورس اینڈ ٹراویلس، رشیدیہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، النور حج اینڈ عمرہ سرویسس، الفیضان حج ٹورس اینڈ ٹراویلس، فضل ٹور س اینڈ ٹراویلس، الاشرف ٹورس اینڈ ٹراویلس، یونائٹیڈ ایر ٹراویلس سرویسس، ابراہیم حج اینڈ عمرہ ٹورس، التوحید ٹورس اینڈٹراویلس فار حج اینڈعمرہ، آمنہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، دورانی حج سرویسس۔
اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ جنہیں حکومت نے کوٹہ الاٹ کیا ہے انہی سے رابطہ قائم کیا جائے بوگس آپریٹرس سے چوکس رہیں‘ ماضی میں کئی عازمین حج اپنی رقم اور حج کی سعادت سے محروم ہوچکے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

لنگا۔ہمت اور جدوجہد کی مثال

ابھی تک آپ نے کشمیر کے امیر حسین کو دیکھا جو دونوں ہاتھوں سے معذور …

سعودی جیل میں قید عبدالرحیم کی رہائی کیلئے 34.4 کروڑ روپئے کی امدادکیرالہ میں بے مثال کراؤڈ فنڈنگ

محمد سیف الدین (ریاض‘سعودی عرب)ایسے وقت جبکہ ماہ رمضان میں ایک جانب ذکو?، فطرہ، عطیات …

Leave a Reply