اسلاموفوبیا کے چیالنجس سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کو نہ صرف اپنے اخلاق و کردار کو بلند کرنا ضروری ہے بلکہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غیر مسلم حضرات کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے موثر ذریعہ میڈیا ہے۔ جبکہ مختلف زبانوں میں آسان اور عام فہم لٹریچر غیروں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نے اس سلسلہ میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے انگریزی میں ایک کتاب ”Legacy of Islam“ مرتب کی ہے جس میں اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک کی تمام سورتوں کا خلاصہ غیر مسلموں سے کئے گئے معاہدات اور اس کا پس منظر، احادیث اور اقوال زرین پیش کئے گئے ہیں۔ اذان انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کے ساتویں کانوکیشن میں لیگیسی آف اسلام کی رسم اجراء ممتاز عالم دین مولانا محمدعبدالقوی نے انجام دی۔ اس موقع پر مولانا اعجاز محی الدین وسیم، مولانا ڈاکٹر راشد نسیم ندوی کے علاوہ پرنسپال جناب مسعود احمد اور سید خالد شہباز جنہوں نے کتاب کو Edit کیا ہے موجود تھے۔ کانوکیشن میں 22حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ جن میں 12لڑکوں کو دستار اور 10لڑکیوں کو خواتین کے علیحدہ پروگرام میں خلعت سے نوازا گیا۔
Check Also
اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا
اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …
دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک
اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس …