Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

اسرائیل کی اسپتال پر بمباری،سیکڑوں فلسطینی شہید،دنیا بھرمیں مذمت،بائیڈن سے عرب سربراہوں کی میٹنگ منسوخ

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے الاہلی عرب ہسپتال کے احاطے میں بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔ ہسپتال پر حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بڑے پیمانے پر آگ، تباہی اور زمین پر بکھرے انسانی اعضاء نظر آرہے ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔سعودی عرب نے غزہ میں ہسپتال ”الاھلی المعمدانی“ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کو گھناؤنا جرم قرار دیا۔ سعودی عرب کے علاوہ ترکیہ، عمان، قطر اور مصر اور دیگر ملکوں نے بھی اس انسانیت سوز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا ہے۔
خلیجی ریاستوں نے اس بمباری کی شدید مذمت کی۔ متحدہ عرب امارات اور روس نے ہسپتال پر بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
دریں اثنا اس حملے نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت حاصل کرنے کی امریکی سفارتی کوششوں کو پٹڑی سے اتار دیا ہے۔ اردن کے شہر عمان میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ عرب رہنماؤں کی سربراہی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی صدر محمود عباس کی امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ ہونے والی سربراہی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

فلسطین تنازعہ یوکرین جنگ پر حاوی

اسد مرزا، دہلی‘ ”ایسا لگتا ہے کہ چالیس دن پرانے فلسطین-اسرائیل تنازعہ نے گزشتہ 18 …

فلسطین تجھے سلام

اے فلسطین! تری خاک کے ذروں کو سلامتیرے جلتے ہوئے زخموں کی شعاعوں کو سلامتیرے …

Leave a Reply