Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

کارگل کے شہیدوں کو بریو ہارٹ مارٹیرس فاؤنڈیشن خراج عقیدت

کارگل کے شہیدوں کو یوم فتح کارگل کے موقع پر متاثرکن انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس موقع پر بریو ہارٹ مارٹیرس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بانی سید الغازی ہیں جو خود بھی جورجیا کالج کے فارغ التحصیل ہیں اور نواب فخرالملک بہادر کے خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

26؍جولائی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں کارگل وجئے دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کرنل اندرپال سنگھ، مس سدھا جین، مس ایشیا پیسیفک، جناب محمد خلیق الرحمن، وائس پرنسپل پلوی اسکول مسز ودیا راؤ، مسٹر رمیش جشنانی اور کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ بیرسٹر صادقہ سلطانہ نے صدارت کی۔ اس موقع پر 1948ء سے 1999ء تک ہندوستانی سپاہیوں کی اپنے وطن عزیز کے لئے قربانیوں پر متاثر کن ڈاکومنٹری فلم پیش کی گئی۔ سیدالغازی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بریو ہارٹ مارٹرس فاؤنڈیشن کی جانب سے شہیدان وطن پر ٹیلی سیریل اور فیچر فلم ’’برننگ راون‘‘ بنائی جائے گی۔ ای میگزین بھی نکالی جائے گی۔

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ مسٹر سید الغازی کو نومبر 2018ء میں دہلی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل میڈیا سمٹ کے موقع پر بریو ہارٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

About Gawah News Desk

Check Also

اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا

اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …

دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک

اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس …

Leave a Reply