حیدرآباد۔ 19/اگست۔ نظامیہ جنرل ہاسپٹل وطبیہ کالج میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حجامہ کلینک کا19/اگست کو افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل، ڈاکٹر ایم اے وکیل سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل، ڈاکٹر محمد احسن فاروقی پروفیسر، ڈاکٹر آئی پی سی راؤ پاتروڈو، ڈاکٹر رحمت النساء، ڈاکٹر سعید اور دوسرے ڈاکٹرس موجود تھے۔
ڈاکٹر ایم اے فاروقی پروفیسر نے حجامہ پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے حجامہ کو عملی طور پر بتایا اور دوسرے مریض پر فصد کا بھی Demonstration کیا گیا۔ شہر کے تمام لوگوں کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ حجامہ میں بے شک 72بیماریوں کی شفاء ہے اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ بھی ہے۔ تمام لوگوں کو وقت سے قبل آکر اپنا رجسٹریشن کروانے کی اطلاع دی جاتی ہے اور مرد حضرات پیر کے دن اور زنانہ کو جمعرات کے روز حجامہ کیا جائے گا۔
مریض ڈاکٹر محمد احسن فاروق صاحب پروفیسر سے اجازت لے کر کروائیں۔ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ یہ حجامہ بالکل مفت کیا جائے گا۔