Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

حیدرآباد بم بلاسٹ کا فیصلہ

حیدرآباد کے لمبینی پارک اور کوٹھی کے علاقہ میں چاٹ بھنڈار کی دوکان ’’گوکل چاٹ‘‘میں 25؍اگست 2017ء کو ہونے والے بم دھماکوں کے لئے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے انڈین مجاہدین سے وابستہ محمد اکبر اسماچیل چودھری اور عنیق شفیق سعید کو قصور وار ٹھہرایا۔ انہیں کیا سزا دی جائے گی اس کا فیصلہ 10؍ستمبر کو دیا جائے گا۔ ان دھماکوں میں 44افراد ہلاک ہوئے تھے اور 68افراد زخمی ہوئے تھے۔ وکیل استغاثہ نے بحث کے دوران عدالت کو بتایا کہ عنیق نے لمبنی پارک میں بم رکھا تھا اور ریاض بھٹکل نے گوکل چاٹ دھماکہ کیا تھا۔ اسماعیل چودھری نے ایک اور بم لگایا تھا جو پھٹ نہیں سکا۔ تحقیقاتی اداروں نے اِن دھماکوں کے سلسلہ میں الگ الگ چارج شیٹ داخل کی تھی۔ 4؍ستمبر کو فیصلہ سکینڈ ا یڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کورٹ کے سرینواس راؤ نے چیرلاپلی جیل میں ایک خصوصی عدالت میں یہ فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر چار مجرمین موجود تھے۔ ایک ملزم طارق کے خلاف 10؍ستمبر کو ہی کوئی فیصلہ سنایا جائے گا‘ اِن پر الزام ہے کہ انہوں نے بم دھماکوں کے ذمہ داروں کو پناہ دی تھی۔ گوکل چاٹ دھماکے میں دو اور مجرمین فاروق سیف الدین اور صادق احمد شیخ کو ثبوت نہ ملنے کی بناء پر بَری کردیا گیا۔ جو متاثرین ہیں انہوں نے الزام کیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے زخمیوں کو مالی امداد کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم 11برس سے انہیں اس مدد کا انتظار ہے۔ ایک اردو ٹی وی چیانل پر ایک متاثر نہ کہا کہ حکومت ان ملزمین اور مجرمین پر کروڑوں روپئے خرچ کرچکی ہے اور جو دھماکوں میں زخمی ہوئے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

دوسری طرف ملزمین کے وکیل دفاع خالد سیف اللہ نے کہا کہ جنہیں قصوروار ٹھہرایا گیا وہ بے قصور ہے‘ اصل مجرمین کو گرفتار کرنے میں پولیس اور تفتیشی ایجنسیاں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بے قصور افراد بھی گذشتہ 9برس سے جیل میں ہیں‘ ان کا کیریئر بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اُسی طرح جو متاثر ہیں وہ بھی 11برس سے انصاف کے منتظر ہیں۔بم دھماکوں کے واقعات کی تحقیقات پہلے آندھراپردیش پولیس نے کی تھی بعد میں یہ کیس تلنگانہ پولیس کے کاؤنٹر انٹلیجنس ونگ کے حوالے کردیا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مکہ مسجد دھماکوں کے انتقام کیلئے یہ دھماکے کئے گئے۔

About TheTeam

Check Also

”ختم جیسے ہی ہوا پہلا دہا“

فرید سحر‘ حیدرآباد۔ فون9848084306 الحمدللہ! مقدس ماہ صیام اب دوسرے دہے میں داخل ہوچکے ہیں۔ …

زکوٰۃ کے اصل مستحق کون؟

مدارس میں فیس کا نظام قائم کیجیے،نادار طلبہ کی فیس زکوٰۃ سے اداکیجیےعبدالغفار صدیقی-9897565066 زکوٰۃ …

Leave a Reply