نئی دہلی ۰۲/مئی ۴۲۰۲ ء: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعدمدنی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کی طیارہ حادثہ میں ہوئی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندستان کے عوام اس نازک وقت میں ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائدین اور اس کے عوام کو اس آزمائش کی گھڑی میں صابر وشاکر اور ثابت قدم رکھیں۔
Gawah (The Witness) – Latest News, Current Affairs, Politics, Sports, Religion, Literature, Technology, Education, National, Local – Hyderabad Telangana India World Fearless By Birth, Pristine by Choice – First National Urdu Weekly From South India – Latest News, Breaking News, Special Stories, Interviews, Islamic, World, India, National News