Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

انڈین ویمنس اب ایشین بیاڈمنٹن چمپئن

انڈین ویمنس بیاڈ منٹن ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ایشیا ٹیم چمپئن شپ جیتی ہے۔ 2024ء چمپئن شپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے اس ٹورنمنٹ میں کبھی کوئی میڈل نہیں جیتا تھا۔ مینس ٹیم نے دو مرتبہ برونز میڈل جیتا تھا۔ اس مرتبہ نوجوان کھلاڑی انمول کھربہ نے اپنے سے اعلیٰ درجہ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ انمول کا رینک 472 ہے۔
سیمی فائنل میں اس نے جاپان کی کھلاڑی کو ہرایا جس کا رینک 29تھا اور فائنل میں تھائی لینڈ کی کھلاڑی کو شکست دی جس کا رینک 45تھا۔ اسی طرح ڈبلس ٹیم نے جو گائیری پولیلا اور ترسیا جولی پر مشتمل تھی۔ اپنے سے بہتر درجہ کی کھلاریوں کو ہرایا۔
ہندوستان ویمنس ٹیم نے 2010 اور 2016 میں کوارٹر فائنلس تک رسائی حاصل کی تھی۔ 2020 اور 2022 میں حصہ نہیں لیا۔ 2024ء میں انہوں نے چمپئن شپ جیتی۔
مینس چمپئن شپ میں ہندوستان 2016 اور 2020 میں سیمی فائنلس تک پہنچا تھا اور 2018 اور 2024 میں کوارٹر فائنل میں داخل ہوچکا تھا۔

About Gawah News Desk

Leave a Reply