Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu

دو نابالغ بھائیوں کاقاتل ملزم واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی انکاؤنٹر میں ہلاک

اتر پردیش کے بداویوں ضلع میں دو کمسن بھائیوں کے قتل اور پھر مبینہ پولیس انکاؤنٹر کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔ انڈین ایکسپریس نے پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ ساجد (30 سال) نامی مقامی حجام نے دو کمسن بھائیوں آیوش (13) اور ہنی (6) کو قتل کر دیا تھا۔اس واقعہ کے صرف دو گھنٹے بعد ہی پولیس نے ساجد کو مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے اخبار کو بتایا کہ ساجد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے بعد انکاؤنٹر میں اس کی موت ہوگئی۔ بریلی رینج کے آئی جی پولیس راکیش سنگھ نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ساجد کی بدایوں کے تھانہ سول لائن کی بابا کالونی میں نابالغ بھائیوں کے قریب دکان تھی۔ دونوں نابالغ بھائیوں کے والد ٹھیکیدار ہیں جبکہ ان کی ماں بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔پولیس کے مطابق ساجد منگل کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر نابالغ بچوں کے گھر گیا تھا، اس وقت اس کے والد بازار میں جبکہ والدہ بیوٹی پارلر میں تھیں، اس وقت اس کی دادی بھائیوں کے ساتھ تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب لڑکوں کی دادی چائے بنانے گئی تو ساجد تیسری منزل پر گیا جہاں دونوں بھائی اپنے آٹھ سالہ تیسرے بھائی کے ساتھ کھیل رہے تھے۔پولیس کے مطابق اس دوران ساجد نے تیز دھار استرے سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیے جب کہ تیسرے بھائی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تیسرا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے گھر والوں کو واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد ساجد اس علاقے سے بھاگ گیا۔پھر اطلاع آئی کہ رات 10 بجے کے قریب ساجد مقتولین کے گھر سے سات کلومیٹر دور شیخ پورہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔دونوں بھائیوں کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے ساجد کی دکان کو مسمار کر کے آگ لگا دی تھی۔ ملحقہ دو دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور صورتحال فی الحال قابو میں بتائی جاتی ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

اتراکھنڈمیں تاجروں کی تنظیم نے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں کا رجسٹریشن منسوخ کردیا

اتراکھنڈ کے دھرچولا قصبے میں ایک تاجر تنظیم نے 91 دکانوں کارجسٹریشن منسوخ کر دیا، …

ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین

انچار ج صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم …

Leave a Reply